ایک عرب ملک میں جواں سالہ بیٹی نے اپنی شرمناک حرکت سے اپنے باپ کی

ایک عرب ملک میں جواں سالہ بیٹی نے اپنی شرمناک حرکت سے اپنے باپ کی عزت خاک میں ملا دی ۔ دی نیوز گلف نیو ز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے علاقے پام جمیرہ میں ایک شخص کام سے واپس لوٹنے کے بعد تھکا ہارا گھر واپس آیا اور اپنی بیٹی کی خبر لینے کے لئےاس کے کمرے کے دروازے پر گیا ۔

دستک دی تواس کی بیٹی نے کافی دیر بعد دروازہ کھولا۔ وہ کافی گھبرائی ہوئی تھی۔ باپ کو دال میں کچھ کالا محسوس ہوا۔ اس نے کمرے میںجا کر ارد گرد کا جائزہ لیا تو اسے اس مردانہ پتلون ٹانکی ہوئی نظر آئی ۔ اس کی نظریں بیڈ کی نیچے پڑیں تو ایک نوجوان برہنہحالت میں بیڈ کے نیچے لیٹا ہوا تھا۔ نوجوان نے باہر نکل کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن لڑکی نے اس کو قابو کر لیااور پولیس کو فون کر کے بلالیا۔ پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر لیا ۔ اور جب لڑکی سے بھی اس بارے میں پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ ایک کیفے سے شروع ہونے والی ملاقات کے بعد ایک سال تک دونوں راتکو لڑکی کے کمرےمیں ملتے اور انتہائی قربتکے لمحات گزارتے رہے تھے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.