سمارٹ فون کی سُستی کو دُور کرنے کے 8 بہترین طریقے

ایک سروے رپورٹ کے مُطابق اس وقت پُوری دُنیا  میں سمارٹ فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 3.5 بلین ہے اور یہ ایک بہت بڑی تعداد ہے جس نے سمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں کو دُنیا کی امیر ترین کمپنیوں کے فہرست میں لا کھڑا کیا ہے۔

سمارٹ فون استعمال کرنے والے اس بات سے باخبر ہیں کہ اُن کا فون لمبے عرصے تک اُن کا ساتھ نہیں دیگا اور جیسے ہی نئے ماڈلز بازار میں آئیں گے اُن کے پُرانے فون اتنے سست ہو جائیں گے کہ بلاآخر اُنہیں مجبوراً نئے فون خریدنے پڑیں گے ۔

اس آرٹیکل میں ہم آپ کو کُچھ ایسی ٹپس دیں گے جس سے آپکا سمارٹ فون سُست نہیں ہوگا اور وہ پہلے سے زیادہ بہتر کارکردگی دیکھانے لگے گا۔

نمبر 1 فون کی ہوم سکرین کو صاف رکھیں

فون کی ہوم سکرین پر دیکھائی دینے والی تمام ایپز فون کی میموری کو کسی نہ کسی طرح استعمال کرتی ہیں اور یہ فون کے سُست ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے اس لیے کوشش کریں کہ ہوم سکرین پر فالتو ایپس نہ ہوں تاکہ فون کی پرفارمنس بہتر ہو سکے۔

نمبر 2 آٹو سینک کو آف کر دیں

تقریباً تمام ہی موبائل فونز کے اندر Auto Sync فنکشن موجود ہوتا ہے جو آپ کی تصاویر، ویڈیوز، فون نمبرز وغیرہ انٹر نیٹ پر گوگل یا آئی کلاؤڈ وغیرہ کے ساتھ Sync کرتا رہتا ہے, آٹو سینک میں غیر ضروری ڈیٹا کو Sync کرنا بند کریں اور جب ضرورت ہو اُسی وقت استعمال کریں اس سے فون کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہو جائے گی۔

نمبر 3 فون کی کیشے میموری صاف کریں

آپ فون پر جو بھی ایپ استعمال کرتے ہیں تو استعمال پر اُسے ٹھیک طریقے سے بند کریں وگرنہ وہ ایپ فون کے کیشے میں موجود رہے گی ، فون کے کیشے کو وقتاً فوقتاً صاف کرنے سے فون کی پرفارمنس بہتر ہوتی ہے۔

نمبر 4 فون کو اپ دیٹ رکھیں

اپنے فون کے آپریٹینگ سسٹم کو ہر اپ ڈیٹ کیساتھ اپ ڈیٹ کریں، نئی اپ ڈیٹس میں فون کے آپریٹکنگ سسٹم کو مزید بہتر بنایا جاتا ہے اور اُس میں موجود خرابیوں کو دُور کردیا جاتا ہے اور اس سے بھی فون کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔

نمبر 5 کروم ڈیٹا سیور موڈ

گوگل کے براوزر کروم میں یہ نیا فنکشن ہیوی ویب سائٹس اور بڑی ویڈیوز سپیڈ کے ساتھ چلانے میں مدد کرتا ہے اسے استعمال کرنے سے فون کی ویب سائٹس وغیرہ لوڈ کرنے کی رفتار تیز ہوجاتی ہے۔

نمبر 6 ویڈیو گمیز

سمارٹ فونز میں ویڈیو گمیز کی ایپز فون کے Recourses کو بہت زیادہ استعمال کرتی ہیں اور فون کی رفتار کو سُست کر دیتی ہیں، اگر آپکے فون میں ایسی گمیز انسٹال ہیں تو اُنہیں ڈلیٹ کرنے سے فون کی اورآل کارکردگی بہتر ہو جائے گی۔

نمبر 7 بیٹری سیور مُوڈ

اگر آپ کے فون پر بیٹری سیور مُوڈ آن ہے تب بھی فون کی رفتار سُست ہوسکتی ہے اپنے فون کی بیٹری کو پُورا چارج کریں اور بیٹری سیور مُوڈ آف کردیں تا کہ فون کی کارکردگی بہتر ہو سکے۔

نمبر 8 فیکٹری ری سیٹ

اگر اوپر دی گئی تمام ہدایات پر عمل کرنے کے باوجود آپکا فون سُست ہے تو فون کا ڈیٹا بیک اپ لینے کے بعد فون کو فیکٹری ری سیٹ کر دیں آپ کا مسلہ ہل ہو جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.