دل ٹھیک کام کر رہا ہے یا نہیں 35 سیکنڈ میں پتہ چلائیں

ہمارا دل ہمارے جسم کا انتہائی اہم اعضو ہے جس کے بغیر زندگی ناممکن ہے اور اگر دل ٹھیک کام نہ کر رہا ہو تو جسم مفلوج ہو کر رہ جاتا ہے۔ قُدرت نے دل کو انتہائی طاقتور عضو کے طور پر بنایا ہے اور اگر اسے جسم سے نکال کر باہر بھی رکھ دیا جائے تب بھی یہ کافی دیر تک دھڑکتا رہتا ہے لیکن اگر اسے مناسب غذا نہ ملے یا ایسے کھانے کھائے جائیں جو دل کی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں تو یہ آہستہ آہستہ کمزور ہوتا چلا جاتا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم دل ٹھیک کام کر رہا ہے یا نہیں جاننے کا ایک آسان طریقہ ذکر کریں گے جس سے آپ اپنے دل کی صحت کو خُود ٹیسٹ کر سکتے ہیں اور جان سکتے ہیں کے دل کی کارکردگی کیسی ہے۔ نمبر 1 ٹھنڈا پانی لیں کسی ٹپ میں برف جیسا ٹھنڈا پانی ڈالیں اور اگر پانی زیادہ ٹھنڈا نہ ہوتو برف توڑ کر یا آئس کیوبز لیکر پانی میں شامل کریں اور برف کو پانی میں اچھی طرح ہلائیں تاکہ پانی یخ ٹھنڈا ہو جائے۔ نمبر 2 پانی میں ہاتھ ڈالیں پانی جب یخ ٹھنڈا ہوجائے تو اپنے دونوں ہاتھ پانی میں ڈال دیں اور کم از کم 35 سے 40 سیکنڈ تک اپنے ہاتھ اس یخ ٹھنڈے پانی میں رہنے دیں اور مقررہ وقت کے بعد اپنے ہاتھ پانی سے باہر نکالیں۔ ہاتھ پانی سے نکالنے کے بعد آپ کے ہاتھوں کی انگلیوں پر 2 طرح کے اثرات ہو سکتے ہیں نمبر 1 انگلیاں سُرخ ہوجائیں گی اگر آپ کے ہاتھوں کی انگلیاں اوپر سے سُرخ ہوجائیں تو یہ آپ کے لیے ایک اچھی خبر ہے اور اس بات کی نشانی ہے کہ دل جسم میں خون کی سپلائی کو ٹھیک طریقے سے پہنچا رہا ہے اور خون میں آکسیجن کی مقدار نارمل ہے۔
جب آپ ٹھنڈے پانی میں ہاتھ ڈالتے ہیں تو ٹھنڈک کی وجہ سے دل سے ہاتھوں کی طرف خون کی گردش تیز ہوتی ہے اور اگر یہ گردش ٹھیک کام کر رہی ہو تو عام طور پر انگلیاں سُرخ ہو جاتی ہیں۔ نمبر 2 انگلیاں نیلی یا پیلی ہو گئیں ٹھنڈے پانی میں ہاتھ رکھنے کے مقررہ وقت کے بعد اگر آپ کے ہاتھوں کی انگلیاں پیلی یا نیلی مائل ہوجاتی ہیں تو علامت ہے کہ آپ کے جسم میں خون کی گردش ٹھیک نہیں ہورہی۔
خون کے سُرخ ذرات آکسیجن کو جسم کے تمام اعضا تک پہنچاتے ہیں اور انگلیاں کا رنگ نیلا یا پیلا ہونا اس بات کی علامت ہے کہ خُون میں آکسیجن کی مقدار کم ہے اور دل ٹھیک کام نہیں کر رہا۔
اگر آپ کی انگلیاں نیلا یا پیلا رنگ اختیار کرتی ہیں تو ہاتھوں کو گرم کرنے کے بعد ان کا رنگ نارمل ہوجائے گا لیکن اگر ان کا رنگ نارمل نہیں ہوتا تو ضروری ہے کہ ڈاکٹر سے رابطہ کیا جائے اور دل کا معائنہ کروایا جائے۔ خون میں آکسجین بڑھانے کے طریقے ہماری خوراک اور ورزش ہمارے جسم کو صحت مند رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے، جسم میں آکسجین لیول بڑھانے کے لیے آکسجین سپلیمنٹس بھی کھائے جاسکتے ہیں اور سبز رنگ کی سبزیاں اور فروٹس جو آئرن سے بھرپور ہوں ہمارے خُون میں سُرخ ذرات کو بڑھاتے ہیں اور آکسجین کا لیول ٹھیک کرتے ہیں اسی طرح صُبح سویرے ایسی جگہ کی سیر جہاں پودے اور درخت موجود ہوں بھی ہمارے جسم کے آکسجین لیول کو نارمل کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اپنے کھانوں سے نمک نکال دیں کیونکہ کم سوڈیم والے کھانے بھی ہمارے جسم میں پھیپھڑوں اور خُون کے ذرئیعے آکسیجن بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پانی زیادہ سے زیادہ پینا بھی جسم کا آکسیجن لیول نارمل کرتا ہے کیونکہ پانی میں بذات خود آکسیجن موجود ہوتی ہے۔
سانس کی ورزش کرنا بھی جسم میں آکسیجن لیول کو نارمل کرتا ہے اسکے لیے یو ٹیوب پر آپ کو سانس کی ورزش کے کئی طریقے مل جائیں گے۔ دل کو طاقتور کرنے کے طریقے اپنی خوراک میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ کریں مچھلی اور سفید گوشت کا استعمال بھی دل کے لیے انتہائی مُفید ہے سُرخ گوشت اور بُری چکنائی جیسے گھی اور تیل وغیرہ سے پرہیز کریں اور اسکے ساتھ ساتھ روزانہ ورزش کرنا بھی دل کی صحت کو قائم رکھنے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.