جب کوئی راز فاش ہونے کا ڈر ہو تویہ دُعا پڑھیں

اللہ نے ہر کسی کو دوسورں کے راز افشا کرنے سے سختی سے منع فرمایا ہے لیکن انسان نہ اپنے رازوں پر اور نہ دوسروں کے رازوں پر پردہ ڈال پاتا ہے اور اس کی وجہ سے وہ بدنامی بھی اٹھاتا ہے ۔یہ انسان کی بہت بڑی کمزوری ہے ۔

یہ انسان کا کھیل بھی اور کاروبار بھی بن چکا ہے کہ دوسری کا پردہ فاش کرکے وہ اپنا کاروبار چلاتارہتا ہے ۔انسان خطا کا پتلا ہےاس وجہ سے بسا اوقات ایسی حرکت کربیٹھتا ہے کہ اگر اس کا یہ راز کھل جائے تو اسکی زندگی اجیرن ہوجائے گی۔

اس کے اندر ڈر بیٹھ جاتا ہے ۔جو گناہ اور غلط کام اس نے بند کمرے میں یا تنہائی میں کیا ہوتا ہے یا ایک آدھ اسکا گواہ ہوتا ہے ،یا پھر دفتر میں اسا کوئی اسکینڈل بنتا ہے تو ایسا انسان شریف ہوتو اس کے دل پر بوجھ بن جاتا ہے ۔

ان حالات میں جبکہ لوگ اسکو بدنام کرنے پر تُل جائیں تو اسے فوری اپنے گناہ یا ناکردہ گناہ پر توبہ کرنی چاہئے اور اللہ سے رجوع کرنا چاہئے کیونہ وہی ذات ہے جو پردہ پوشی کرتی ہے ۔

اپنے بندوں کی عزت پر آنچ نہیں آنے دیتی ۔یہ تسبیح خاص طوردفاتر میں جاب کرنے والی خواتین کوپڑھنی چاہئے۔وہ بری اور بدکار نظروں اور زبانوں سے محفوظ رہیں گی ۔

جو لوگ بدنامی سے ڈرتے ہوں انہیں چاہئے کہ وہ یہ تسبیح روزانہ پڑھا کریں ۔

اول آخر گیارہ گیارہ بار درود پاک پڑھیں ۔لاالہ الااللہ سبحان الستار العیوب پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.