بے شک اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے کورین نو مسلم یوٹیوبرز اور وی لاگر داؤد کِم کی اہلیہ نے بھی اسلام قبول کر لیا

! داؤد کم ایک کورین مسلمان یوٹیوبر ہیں جو کہ اسلام سے متعلق اور اسلامی طرز عمل سے متعلق بنائی جانے والی اپنی ویڈیوز کے حوالے سے بہت مشہور ہیں۔داؤد کم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی اہلیہ کو کلمہ شہادت پڑھاتے ہیں اور انہیں اسلام سے متعلق سمجھاتے ہیں کہ اب وہ بالکل ایک نئے پیدا ہونے والے بچے کی طرح اپنے تمام سابق گناہوں سے پاک ہو چکی ہیںاور ان کو اب اسلام کے 5 بنیادی ارکان پر عمل پیرا ہونا ہے۔داؤد کم اپنی ویڈیو میں بتاتے ہیں کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو اسلام سے متعلق دعوت دی جو انہوں نے اپنی خوشی سے قبول کی اور اب وہ باقاعدہ اسلامی طریقے سے نکاح کریں گے۔داؤد اپنی اہلیہ سے کہتے ہیں کہ چونکہ وہ اور ان کی اہلیہ نومسلم ہیں تو اس لیے اسلامی اطوار میں ان سے کچھ کمی بیشی ہو سکتی ہے مگر تھوڑا تھوڑا کرتے وہ مکمل اسلام پر پختہ ہو جائیں گے انشااللہ۔داؤد اپنی اہلیہ سے کہتے ہیں کہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ آخرت کی زندگی میں وہ اکیلے جنت میں جائیںاور ان کی اہلیہ کہیں اور اس لیے انہوں نے اپنی اہلیہ میا کو دین کی دعوت دی، داؤد کی اہلیہ جواب میں کہتی ہیں کہ وہ رمضان کے مہینے میں مرنا چاہتی ہیں۔داؤد اپنی اہلیہ سے رمضان میں مرنے کی وجہ پوچھتے ہیں تو وہ جواب دیتی ہیں کہ کیونکہ وہ جنت میں جانا چاہتی ہیں اس لیے وہ رمضان المبارک میں مرنے کی خواہشمند ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.