16 سالہ لڑکی کی 65 سالہ شخص سے شادی، یہ شادی کس کی مرضی سے ہوئی؟

16 سالہ کنواری لڑکی کی شادی 65 سالہ شیخ سے کروائی گئی، تفصیلات کے مطابق انڈیا کی رہائشی سیدہ اُنیسہ نے درخواست دائر کرتے ہوئے اپیل کی کہ ان کی بیٹی کو مسقط سے واپس بھارت لے کر آیا جائے۔ سیدہ انیسہ نے اپنی درخواست میںاپنے خاوند اور اس کی بہن کے خلاف الزام عائد کیا ہے کہ اس

بوڑھے شیخ سے میری بیٹی کی شادی ان دونوں نے کروائی ہے۔ اس درخواست میں سیدہ انیسہ نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کی شادی شیخ سے نہیں کرانا چاہتی تھی مگر میرے شوہر سکندر نے رمضان المبارک سے قبل ایک ہوٹل میں شادی کروا دی، لڑکی کی والدہ کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ شیخ نے پانچ لاکھ کے عوض میری بیٹی کو خریدا ہے اور یہ پانچ لاکھ میرے شوہر سکندر نے شیخ سے وصول کیے۔ سیدہ انیسہ نے کہا کہ اس 65 سالہ شیخ نے رقم کی واپسی پر میری بیٹی کی واپسی پر آمادگی ظاہر کی ہے،

انیسہ نے کہا کہ میرے خاوند سکندر نے پرآسائش زندگی کا کہہ کر اس بوڑھے شخص سے میری بیٹی کی شادی کرا دی، عمان کا یہ شیخ شادی کے بعد چار دن ہوٹل میں اپنی سولہ سالہ بیوی کے ساتھ رہا اس کے بعد اسے والدین کے گھر چھوڑ کر چلا گیا، جس پر لڑکی کے والد سکندر نے اس کے کاغذات تیار کروا کر اسے عمان بھجوا دیا۔ سیدہ انیسہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کو واپس لا کر ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے

Sharing is caring!

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.