لا الہ اللہ پڑھنے کے فائدے

اس کلمے کے فائدے دنیا میں بھی ہیں اور آخرت میں بھی ہیں ۔ اس کلمے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ جو شخص اپنے اعمال کی وجہ سے جہنم میں چلا گیا اور اس نے ایک بار بھی یہ کلمہ ہوا ہو تو وہ انشاءاللہ ایک دن جنت میں جائے گا ۔ نصاری کی ایک روایت ہے جس میں آُپﷺ نے فرمایا ایک دفعہ حضرت موسیٰ نے اللہ تعالیٰ سے عرض کی کہ اے اللہ مجھے ایسا کوئی کلمہ بتا دیں جس کے ژریعے میں آُپ کو یاد کروں آپ کو پکارا کروں ۔ اللہ نے فرمایا اے موسیٰ لاالہ الا اللہ پڑھا کرو۔ تو موسیٰ نے کہا اے اللہ یہ کلمہ توتیرے سارے بندے پڑھتے ہیں تو اللہ پاکﷺ نے فرمایا اے موسیٰ لاالہ الا اللہ پڑھا کرو۔ موسیٰ نے فرمایا اے اللہ میں کوئی ایسا کلمہ چاہتا ہوں جو میرے ساتھ خاص ہو یعنی جو صرف میں پڑھوں تو اللہ نے جواب دیا اے موسیٰ اگر ساتوں آسمانوں اور ساتوں زمینوں کو ایک ہی پلڑے میں رکھ دیا جائے اور دوسرے پلڑے میں لاالہ الااللہ رکھ دیا جائے تو یہ کلمہ اس پر غالب آجائے گا۔ اس لیے ہمیں اس کلمے کی تسبیح کرنی چایئے اس سے زندگی میں سکون آتا ہے اور پریشانی ختم ہوتی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.