گرم یا ٹھنڈا کونسا پانی آپکے صحت کیلئے مفید ہے؟

جن لوگوں کو جسم میں پانی کی کمی کی شکایت ہوتی ہے ایسےلوگوں کو سر چکرانا ، بدہضمی ہونا ، اور جوڑا کا درد ہو سکتا ہے ہم میں سے کچھ لوگ ایسے بھی ہے جو کئی دن تک پانی نہین پیتے جو کہ انتہائی خطرناک بات ہے اس لئے کے ہمارے جسم کا 60 فیصد حصہ پانی سے بنا ہے اس لئے زیادہ سے زیادہ مقدار میں پانی پینے سے جسم میں کئی طرح کی بیماریاں درست ہو جاتی ہے ۔ پانی کی اہمیت اپنی جگہ لیکن سوال جو آج کل کیا جاتا ہے کہ پانی ٹھنڈا پینا چاہئے یا پھر نیم گرم ۔ اکثر لوگ ٹھنڈا پانی پیتے ہیں۔

لیکن دوسری جانب ایسے بھی ہے جو کہ نیم گرم پانی پینے کو ترجیح دیتے ہیں اور اکثر سائنس دان بھی اس کی ترغیب دیتے ہیں ڈیلی نیوریشن کے مطابق جو لوگ ٹھنڈا پانی پیتے ہیں ان کے لئے بری خبر ہے ایسے لوگ جو ٹھنڈا پانی شوق سے پیتے ہیں ان کے جلد بیمار ہونے کا خدشہ ہوتا ہے ۔اس کی وجہ ڈاکٹروں کے مطابق یہ ہے کہ ٹھنڈا پانی نظام اخراج کو سست کر دیتا ہے اور اس کے ساتھ جسم میں ریشہ بڑھنے لگ جاتا ہے اور یہ سب ٹھنڈے پانی کی بدولت ہوتا ہے اس کے ساتھ ایک تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ٹھنڈا پانی پینے سے خ۔ون کی شریانوں میں تنگی آجاتی ہے اور آنتوں میں بھی سختی ہو جاتی ہے جس کی وجہ کھانا بھی جلدی ہضم نہیں ہوتا گرم پانی کیوں پیا جائے۔

ٹھنڈے پانی سے اعراض کیوں کیا جائے اس کی کچھ وجوہات ہیں ۔ گرم پانی پینے سے نظام ہضم صاف ہوتا ہے سٹیلا مٹسواس کے مطابق گرم پانی خوارک کو نرم بنا کر اسے جلدی ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے اس کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ کھانے کے بعد ٹھنڈا پانی پیتے ہیں وہ دراصل اپنےمعدہ پر بوجھ ڈالتے ہیں کیونکہ اس سے خوراک میں سختی آجاتی ہے جس کی وجہ سے جلدی ہضم نہیں ہوتاہیلتھ لائن کے مطابق گرم پانی پینے سےمروڑ کا خاتمہ ہوتا ہے اور اس سے خون کی گردش میں آضافہ ہوتا ہے اور جن اعضاء میں ہلکا درد ہو اس کے استعمال سے اس درد کو ختم بھی کیا جاسکتا ہے۔

ٹاکسین جسم کو جلد بوڑھا کر دیتا ہے لیکن اگر گرم پانی کا استعمال کیا جائے تو اس سے یہ عمل سست ہوتا ہے اور اس سے جلد کے خلیے صحت مند ہوتے ہیں جس سے جلد میں کچھاؤ آتا ہے اور بڑھاپے کا عمل سست ہو جاتا ہے اور ا س کے ساتھ اگر خواتین اس کا استعمال کریں تو ان کے لئے زیادہ مفید ہے کیونکہ ہارمون کی تعداد عورتوں میں زیادہ ہوتی ہے۔جنرل سائیکالوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق نیم گرم پانی کے استعمال سے نروس سسٹم میں بہتری آتی ہے اس سے انسان پر کام یا ماحول کی وجہ سے پیدا ہونے والا دباؤ ختم ہوجاتا ہے اور ساتھ میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ اگر نیم گرم پانی کے بعد نیم گرم دودھ پیا جائے تو زیادہ جلدی اثر ہوتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.