ماہ رجب ! جمعرات ، جمعہ اور ہفتہ کے دن سورت الکوثر کا یہ عمل کر وگے تو کثرت رزق ، کامیابی اور خیر ہی خیر ہرناممکن کام پورا ہوتا نظر آئے گا

اللہ پاک آپ کی ہرنیک اور جائز حاجات کو پورا فرمائے۔ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ یہ رجب کا مہینہ شروع ہوچکا ہے جو کہ بڑی برکتوں اور شانوں والا مہینہ ہے۔ ماہ رجب کے تین دنوں کے حوالے سے کچھ خاص نوافل بیا ن کرنے ہیں ۔ جمعرات ، جمعہ اور ہفتہ کے دن، اگر آپ روزہ رکھتا ہیں تو اس کی کیا فضیلت ہے؟ اس کے علاوہ ان تین دنوں میں سورت الکو ثر کا خاص وظیفہ بیان کرناہے۔ اگر آپ یہ وظیفہ کریں گے ۔

انشاءاللہ آپ کا کوئی ایسا مسئلہ نہیں یا کوئی ایسی پریشانی نہ ہو جو حل نہ ہو، انشاءاللہ !اللہ پاک اس پاک مہینے کی برکت سے آپ کی تمام حاجتیں پوری فرمائیں گے۔ اور رب تعالیٰ آپ کی دعاؤ ں کو قبول فرمائیں گے۔ ماہ رجب میں روزہ رکھنے کی فضیلت بیان کرتے ہیں۔ اس کے بعد جمعہ ، جمعرات اور ہفتے کے حوالے سے کچھ نوافل اور سورت الکو ثر کا وظیفہ بیان کرنا ہے۔ حدیث پاک میں آتاہے کہ جس نے رجب کے سات روزے رکھے اس کے لیے جہنم کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں۔ اور جس نے دس روزے رکھے وہ اللہ پاک سے جو کچھ مانگتا ہے اللہ پا ک اسے عطا فرماتے ہیں۔ اور بے شک جنت میں ایک محل ہے جس کے سامنے دنیا ایک پرندے کے گھونسلے کی طرح ہے۔ اور اس محل میں صرف رجب کے روزے رکھنے والے ہی داخل ہوں گے۔حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنت میں ایک نہر ہے جس کو رجب کی نہر کہا جاتاہے جس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے۔

تو جس نے رجب کا ایک روزہ رکھا تو اللہ پا ک اس کو اس نہر سے سیراب فرمائیں گے۔ اگرکوئی رجب کے پہلےہفتے یعنی جمعہ ، جمعرات اور ہفتے کے روزے رکھتے ہیں۔اس کو اللہ پاک سات سو سال کی عبادت کا ثواب دے گا۔ آپ ان تین دن روزہ بھی رکھیں اور نوافل بھی پڑھیں اور ساتھ میں سورت الکوثر کا وظیفہ بھی کریں۔ تو اللہ پاک آپ کی حاجتیں اور پریشانیاں دور فرمائے گا۔اب تیسر ا اور آخری وظیفہ جو کہ سورت الکوثر کے حوالے سے ہے۔ یہ ہر کام میں خیروبرکت حاصل کرنے کےلیے اور اللہ پا ک سے بے شمار نعمتیں حاصل کرنے کےلیے یہ ایک مؤثر وظیفہ ہے۔ تو یہ عمل آپ ماہ رجب کی پہلی جمعرات ، جمعہ اور ہفتے کو یہ عمل کر سکتے ہیں۔

تو آپ ان تین دنوں میں یہ عمل کرلیں۔ اس عمل کا طریقہ آپ کے بتائے دیتے ہیں۔ کہ آپ نے اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پا ک پڑھنا ہے۔ اور اس کے بعد گیارہ مرتبہ استغفار پڑھنا ہے۔ اوراس کے بعد آپ نے گیارہ ، چالیس یا سو مرتبہ سورت الکوثر پڑھنی ہے اور آخر میں پھر گیارہ مرتبہ درودپاک پڑھناہے۔ اور گیارہ مرتبہ آپ نے استغفار پڑھناہے۔ اس وظیفہ کا سب بہتر وقت صبح کی نماز کے بعد اور طلوع آفتا ب سے پہلے پہلے پڑھیں۔ اور نماز عصر کے بعد اور سورج غروب سےپہلے اور عشاء کی نماز کےبعد سونے سےپہلے یہ عمل کر سکتے ہیں۔ آپ اس عمل کو تین وقت کر سکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.