رات کو اچانک آنکھ کھلے تو سمجھ جاؤ اللہ کا اشارہ آیا ہے

عام طور پر ہم سب کا یہ مشاہدہ ہے کہ ہر شخص کسی نہ کسی غم ،دُکھ یا مسئلے کا شکاررہتا ہے ان مسائل کا حل کیا ہے اگر قرآن و سنت کا مطالعہ کیا جائے تو ہمیں ان مسائل کے بہت سے حل ملتے ہیں مثال کے طور پر نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے رات کے وقت آنکھ کھلنے پر ایک دعا سکھائی۔یہ دنیا دارالعمل اور دکھوں کا عجیب وغریب گھر ہے

یہاں ہر کوئی کچھ غم جاناں اور غم دوراں کا شکار اور شاقی ہے یہ دنیا مصیبتوں پریشانیوں اور غموں کا گھر ہے بعض لوگ اولاد کی نافرمانی کی وجہ سے پریشان ہیں تو بعض خواتین اپنے خاوند کی بے راہ روی کے متعلق غمگین رہتی ہیں کچھ لوگ مال اسباب کے ختم ہوجانے کے غم میں ڈوبے رہتے ہیں تو بعض لوگوں کو اولاد نہ ہونے کا غم ستائے رہتا ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ اس دنیا میں ہر آنے والے ہر امیر غریب نیک و بد کو قانون قدرت کےتحت دکھوں غموں اور پریشانیوں سے کسی نہ کسی شکل میں ضرور واسطہ پڑتا ہے ۔اب یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان تمام تر مسائل اور پریشانیوں اور مصیبتوں کو جو انسان پر نازل ہوچکی ہیں یا آنے والی ہیں یا آچکی ہیں

ان کا حل آخر ہے کیا جب ہم شریعت کا غور کے ساتھ مطالعہ کرتے ہیں تو ہمیں وہاں سے تمام تر مصیبتوں پریشانیوں اور دکھوں کے بہت سارے حل بھی مل جاتے ہیں آخر وہ حل ہے کیا جو شریعت نے بتا دیا ہے مثال کے طور پر اگر کوئی اپنی اولادکی نافرمانی کی وجہ سے پریشان ہے یا پھراپنے خاوند کی بے راہ روی کی وجہ سے پریشان ہے کوئی جھوٹے مقدمات میں پھنس چکا ہے کسی کی کوئی چیز گم ہوچکی ہے تو ظاہری سی بات ہے۔

اس پریشانی اور مصیبت کی وجہ سے رات کو اس کو نیند نہیں آئے گی یا پھر اس کو نیند آئے گی بھی تو وہ پھر رات کسی نہ کسی پہر وہ ضرور تھوڑی دیر کے لئے جاگ جائے گا ایسی صورت میں اس کو کیا کرنا چاہئے ہم قربان جائیں پیارے آقا ﷺ کی ذات پر ایسے لمحے میں بھی آپ نے اس امت کی رہنمائی کی ہے آپ ﷺ کا فرمان ہے جو شخص رات کے وقت بیدار ہوا اور اس نے یہ کہا لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیئ قدیر الحمد للہ سبحان اللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ولا حول ولا قوۃ الا باللہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ حقیقی نہیں وہ یکتا و تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ساری بادشاہی اور تعریفیں اسی کے لئے ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

الحمدللہ سبحان اللہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اللہ اکبر نیکی کرنے کی طاقت اور برائی سے بچنے کی ہمت اللہ کے بغیر نہیں ہے پھر اس نے کہا یا اللہ مجھے بخش دے یا کوئی اور دعا مانگی تو اس کی دعا قبول ہوگی اگر وضو کر کے نماز پڑھی تو اس کی نماز بھی قبول ہوگی اپنی حفاظت کے لئے مصیبتوں کو ٹالنے کے لئے پریشانیوں سے بچنے کے لئے پیارے آقاﷺ نے اس کا حل بھی بتادیا پیارے آقاﷺ کو یہ معلوم تھا

کہ میری امت میں سے کوئی فرد اپنی پریشانی مصیبت کی وجہ سے رات جاگا رہے گا اس کو نیند نہیں آئے گی تو ایسے موقع پر بھی ہمارے پیارے آقاﷺ نے ہمیں تنہا نہیں چھوڑا ہم قربان جائیں آپﷺ کی ذات پر انہوں نے کس قدر اپنی امت کا کیال تھا اتنی چھوٹی چھوٹی دعائیں ہیں ہم یہ نہیں کرتے اگر ہم کسی بیماری میں جائیں تو ہم ڈاکٹرز کے کہنے پر بہت ساری میڈیسنز کھاتے ہیں۔

دل بھی نہیں کرتا میڈیسن کھانے کو کیونکہ بیماری کو کنٹرول کرنا ہے لیکن اگر ہم وہی کریں مصیبت غم نہ آئے کسی آفت کو دور کرنا ہے تو کنٹرول کے لئے اذکار ہیں نہ پیسا جاتا ہے لیکن وہ ہم سے نہیں ہوتا عبداللہ بن عبید ؓ نے کہا کہ اللہ کے رسول ﷺ اپنی حفاظت کے لئے میں صبح شام کے معاملے میں کیاپڑھو تو نبی اکرم ﷺ فرماتے ہیں ہر صبح شام تین تین مرتبہ تم سورہ اخلاص پڑھو پھر تین مرتبہ سورہ فلق پڑھو پھر فرمایا تین مرتبہ سورہ الناس پڑھو مطلب تینوں سورتوں کو ایک ساتھ پڑھیں ہر وقت پریشانی والی چیز سے اللہ پاک محفوظ رکھیں گے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring…

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.