مرد کی اوقات ایک کتے کے برابر ہوجاتی ہے ۔

کسی سے اتنی نفرت نہ کرو کہ کبھی ملنا پڑے تو مل نہ سکو اور کسی سے اتنی محبت بھی نہ کرو کہ کبھی تنہا جینا پڑے تو جی نہ سکو۔اگر تم اس وقت مسکرا سکتے ہو جب تم پوری طرح ٹوٹ چکے ہو،تو یقین جانو کہ دنیا میں تمہیں کوئی توڑ نہیں سکتا۔جوانسان جتنا خاموش رہتا ہے وہ اپنی عزت کو اتنا ہی محفوظ رکھتا ہے۔ اگر کوئی شخص آپ سے شروع میں بہت محبت کرے مگر بعد میں اس کی محبت بہت کم ہوجائے اور وہ مصروف رہنے کے بہانے بنائے تو ایک کام کرو اس سے پوچھو جب محبت شروع کی تھی تو وقت کہاں سے آیا تھا بس ساری بات اہمیت کی ہوتی ہے جس کی اہمیت ہوتی ہے اس کے لئے وقت نکل ہی آتا ہے۔

زندگی گزرگئی سب کو خوش کرنے میں ،جو خوش ہوئے وہ اپنے نہ تھے جو اپنے تھے وہ کبھی خوش نہ ہوئے۔کبھی کبھار اچھے لوگوں سے بھی غلطیاں ہوجاتی ہیں اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وہ برے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ بھی انسان ہیں۔ شیشہ اور رشتہ دونوں نازک ہوتے ہیں مگر ان میں ایک فرق ضرور ہوتا ہے کہ شیشہ غلطی سے ٹوٹتا ہے اور رشتہ غلط فہمی سے ۔محبت اور دوستی یہ دو چیزیں ہر طوفان کا مقابلہ کر سکتی ہیں مگر ایک چیز ان دونوں کے ٹکڑے ٹکڑے کرسکتی ہے اور وہ ہے غلط فہمی۔ مشکل وقت میں دلاسہ دینے والا کوئی اجنبی بھی ہوتو وہ دل میں اترجاتا ہے اور اس وقت میں کنارہ کر لینے والا کوئی اپنا ہی کیوں نہ ہو پر دل سے اتر جاتا ہے۔ قسمت اور بیوی بے شک پریشان کرتی ہیں لیکن جب ساتھ دیتی ہیں۔

تو زندگی بدل دیتی ہیں ۔محبت سب سے کرو لیکن اس سے اور بھی زیادہ کرو جس کے دل میں تمہارے لئے تم سے بھی زیادہ محبت ہے۔آنسو مسکراہٹ سے زیادہ اسپیشل ہوتے ہیں پتہ ہے کیوں؟کیونکہ مسکراہٹ تو سب کے لئے ہوتی ہے لیکن آنسو صرف ان کے لئے ہوتے ہیں جنہیں ہم کبھی کھونا نہیں چاہتے ۔جب زندگی ہنسائے تب سمجھنا کہ اچھے کام کا پھل مل رہا ہے اور جب زندگی رلائے تب سمجھ لینا کہ اچھے کام کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ہمیشہ اس انسان کی بہت عزت کرو جو آپ کو نہایت ناپسند ہو کیونکہ ہوسکتا ہے کہ آپ کی عزت کرنے سے اس کا کردار بدل جائے۔ اس مرد کی اوقات ایک کتے کے برابر ہوجاتی ہے جسے دیکھ کر ایک عورت اپناراستہ بدل لیتی ہے۔ بات ہے تو کڑ وی مگر ہے سچی کہ آدمی کی غیرت کا اندازہ اس کی عورت کے لباس اور پردے سے لگایا جاسکتا ہے۔

اعتبار اگر حد سے بے حد ہوجائے تو نقصان دیتا ہے اور جب ٹوٹتا ہے تو اس کی بکھری ہوئی کرچیاں سمیٹتے ہوئے اپنے ہی ہاتھ زخمی ہوتے ہیں۔فاصلے کبھی بھی رشتے الگ نہیں کرتے اور نزدیکیاں کبھی بھی رشتے نہیں بناتیں ،اگر احساس سچے اور پر خلوص ہوں تو رشتے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔یہ نہ سوچو کہ اللہ تمہاری دعا کو فورا قبول کیوں نہیں کرتا یہ شکر کرو کہ وہ تمہارے گناہوں کی سزا فورا نہیں دیتا اگر کوئی آپ کو اچھا لگتا ہے تو اچھا وہ نہیں اچھے آپ ہو کیونکہ آپ اس میں اچھائی تلاش کرتے ہو۔شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.