شہد سے جلد کو خوبصورت بنانے کے 7 بہترین ٹوٹکے

شہد کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، اس کو کھانے سے جہاں ہر بیماری کے لیے شفا ہے

وہاں اسے جلد پر لگانے سے بیشمار فائدے حاصل ہوتے ہیں، اس آرٹیکل میں شہد سے جلد کو خُوبصورت بنانے کے چند ایسے ٹوٹکے ذکر کیے جائیں گے جنہیں جلد کو خُوبصورت بنانے کے لیے صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے۔نمبر 1 چہرے کی جھریوں کے لیےچہرے کی جھریاں ختم کرنے کے لیے ایک چمچ شہد میں ایک چمچ لیموں کا رس شامل کر کے مکسچر بنا لیں اور پھر اسے چہرے پر مل لیں اور پندراں منٹ تک لگا رہنے دیں، 15 منٹ کے بعد چہرے کو پانی سے دھو دیں اور اس عمل کو جھریاں ختم ہونے تک روزانہ جاری رکھیں، یہ چہرے کی جھریاں ختم کرنے کا بہترین ٹوٹکا ہے جو بازار کی مہنگی کریموں سے بہت سستا ہے۔

نمبر 2 خُشک جلد کے لیے جلد کی خُشکی ایک عام بیماری ہے جو خاص طور پر خُشک موسم میں جلد پر اثر انداز ہوتی ہے، عام طور پر اس خُشکی کو دُور کرنے کے لیے جو کریمیں اور لوشن وغیرہ استعمال کیے جاتے ہیں وہ عارضی طور پر آپ کی جلد کو تندرست کر دیتے ہیں مگر جیسے ہی لوشن اُترتا ہے جلد پھر سے خُشک ہو جاتی ہے۔جلد کی خشکی سے مکمل نجات کے لیے شہد میں عرق گُلاب شامل کرکے اُسے چہرے اور ہاتھوں پر ملیں اور کُچھ دیر بعد دھو دیں یہ جلد سے خُشکی کو جڑ سے اُکھاڑ دے گا اور آپ کی جلد خُوبصورت اور توانا کر دے گا۔اس کے علاوہ روزانہ دو سے تین چمچ شہد کو نیم گرم پانی میں ڈال کر پینا بھی جلد کی خشکی کے لیے انتہائی مُفید ہے۔

نمبر 3 داغ دھبوں سے چہرے کی صفائی اور جھریوں کے لیےایک انڈے کو توڑ کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور پھر اُس میں ایک چمچ شہد شامل کر کے مکس کر لیں اور اُسے چہرے پر لگائیں اور 15 منٹ کے بعد نیم گرم پانی سے دھو دیں اور پھر چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں ، یہ عمل چہرے پر بڑھتی عمر کے اثرات کو ختم کردے گا اور آپ کی جلد کو چمکدار اور توانا کردے گا۔نمبر 4 بلیک ہیڈ ختم کرنے کے لیےشہد کو تھوڑا گرم کرلیں اور اسے چہرے پر بلیک ہیڈ پر مل دیں اور کُچھ دیر بعد چہرے کو نیم گرم پانی کے ساتھ دھو ڈالیں، آپکو حیرت انگیز فوائد حاصل ہوں گے۔نمبر 5جھریوں کے لیے شہد کا مرہم یہ مرہم صدیوں سے استعمال کیا جا رہا ہے

اور اس سےانتہائی مُفید نتائج حاصل ہوتے ہیں۔پیاز کا پانی دو چمچ لے کر ایک چمچ شہد میں مکس کر لیں اور اسے چہرے پر لگائیں اور 15 منٹ بعد چہرہ نیم گرم پانی سے دھو کر آئینہ دیکھیں آپکا دل خُوش ہوجائے گا۔نمبر 6ہاتھوں کی جلد کو ملائم کرنے کے لیےسنگترے کا رس اور شہد ہم وزن مکس کر لیں اور اسے ہاتھوں پر آہستہ آہستہ ملیں اور کُچھ دیر کے بعد اسے سادہ پانی کیساتھ دھو دیں ، آپ مہنگی کریموں کو بھول جائیں گے۔نمبر 7 شہد کا ماسک دُودھ اور شہد ہم وزن لیکر اس میں دس سے پندراں بادام ڈال کر اچھی طرح پیسٹ بنا لیں اور اس ماسک کو چہرے پر لگائیں اور کم از کم اسے ایک گھنٹہ تک چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر تازہ پانی کیساتھ چہرہ دھو لیں یہ چہرے کی جلد کو خُشکی سے نجات دلا کر چمکدار اور صحت مند بنا دے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.