یہ انمول موتی پانی میں ڈال کر کلی کر لیں دانت بالکل صاف درد غائب اور مسوڑوں کی سوجن ختم

اکثر مردو خواتین جسم کے دوسرے حصوں کی حفاظت یا دیکھ بھال پر تو بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں لیکن دانتوں کی دیکھ بھال کو نظر انداز کردیتے ہیں اور کچھ مرد حضرات تو پان چھالیا کا استعمال کر کے اپنے دانتوں کا بیڑا غرق ہی کر دیتے ہیں ۔ پہلی بات اگر آپ پان چھالیا چھوڑ دیں گے تو آپ کا مسئلہ خود بخود حل ہوجائے گا ۔خیر یہ سب اتنا آسان نہیں۔اس تحریر میں بہت ہی زبردست ریمیڈی پیش کی جارہی ہے جو آپ کے دانتوں کو چمکا دے گیا اور اگر مسوڑوں پر سوجن ہے تو وہ بھی ختم ہو گی اور اگر دانت میں درد ہے تووہ بھی ٹھیک ہوجائے گا۔سب سے پہلے آپ نے لینی ہے چھوٹی ہرڑ اس کے بے شمار اور لاجواب فوائد ہیں یہ دانتوں کے لئے بھی انتہائی مفید ہے اس سے دانت موتی کی طرح چمکتے بھی ہیں مسوڑوں کی سوجن بھی ختم ہوتی ہے اور دانت کے درد میں بھی فوری آرام ملتا ہے لیکن ان تینوں مسائل میں اس کے استعمال کا طریقہ الگ الگ ہے اور تینوں مسائل دانتوں سے متعلق ہیں تو تینوں مسئلے کا حل پیش کر رہے ہیں

سب سے پہلے آپ نے اس کا پاؤڈر بنا لینا ہے ویسے یہ پنسار کی دکان سے بھی ریڈی میٹ مل جائے گا آپ وہاں سے بھی اسے لے سکتے ہیں تو دانت کے درد کے لئے اس پاؤڈر کا آپ نے ایک چمچ لینا ہے اب اس پاؤڈر میں تھوڑا سا پانی ملا کر اس کو اچھی طرح مکس کر لیں اب دانتوں پر اس پیسٹ کو ملیں دو منٹ بعد کلی کر لیں دانت کا درد فوری طور پر ختم ہوجائے گا اب بات کرتے ہیں مسوڑوں کی سوجن کی ایک چمچ دہی لینا ہے اس میں تھوڑا ساپانی ملا کر اسے پتلا کر لیں آدھا چمچ ہرڑ کا پاؤڈر ڈال کر مکس کر لیں اب اسے اپنے مسوڑوں پر لگائیں اور پھر باقی جو پانی بچ جائے اس سے غرارے کریں

ایساآپ روزانہ کریں کچھ ہی دن کے استعمال سے مسوڑوں کی سوجن ختم ہوجائے گی ۔اب دانتوں کی صفائی کی ریمیڈی کی طرف چلتے ہیں آدھا چمچ ہڑر پاؤڈر لیجئے ایک چٹکی بیکنگ سوڈا شامل کیجئے اور ایک چمچ ناریل کا تیل شامل کر لیجئے اب اسے اچھے سے مکس کیجئے اس پیسٹ کو آپ نے اپنے برش پرلگانا ہے پھر دانتوں پر برش کرنا ہے دو منٹ برش کے بعد نیم گرم پانی سے کلی کر لیں دو ہی منٹ میں آپ کے دانت چمک جائیں گے اس سے زیادہ استعمال نہیں کیجئے گا اس سے جو گٹکے پان کے نشان ہیں وہ بھی صاف ہوں گے اور دانت موتی جیسے چمکنے لگیں گے آپ اسے ضرور استعمال کیجئے اور فائدہ حاصل کیجئے۔ اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو ۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.