رمضان کی آمد آمد ہے ۔ لچھے دارپکوڑے بنانے کا گھریلو آسان طریقہ جانیے۔

لچھے دار پکوڑے کی ریسپی لے کر آئے ہیں۔ یہ خستہ ہوں گے کمال کے ہوں گے ۔ لچھے دار پکوڑے بنانے کےلیے آپ آلو لے لیں۔ آپ تین آلو کو لے لیں۔ تما م آلوؤں کو کدو کش کر لیں۔ یہ لچھے دار بن جائیں گے ۔ ایک باؤل لے لیں اس میں ان کو دھو لیں۔اس کو دھونے کے بعد ان الگ برتن میں ان میں سے پانی کو نچوڑ لیں۔ تھوڑا سادھنیا اور دو سے تین مرچیں لے کر ان کو چوپ کرلیں۔ یا گرینڈر کی مدد سے گرینڈ کر لیں۔ اور آلوؤں میں ڈال لیں۔ اور ساتھ میں ایک چمچ ادرک اور لہسن کا پیسٹ بنا کر ڈال لیں۔

ایک لیموں لے لیں ۔ اس کا رس نکال لیں ۔ اس میں بیج نہ جانے دیں۔ آدھا چمچ نمک، چوتھائی چمچ ہلدی، ایک چمچ کٹی ہوئی لال مرچ، آدھا چمچ پسی لال مرچ، آدھا چمچ زیرہ پاؤڈر، دو چمچ خشک دھنیا، ایک چمچ کالی مرچ، دو چمچ بیسن ، دو چمچ کارن آٹا( اس کو خستہ اور کرکرا بنانے کے لیے شامل کر رہے ہیں) اور میدہ دوچمچ شامل کرلیں۔ اب ان تمام اجزاء کو اچھی طرح سے مکس کرلیں۔اس میں تھوڑا سافوڈ کلریا پیلا رنگ ڈال لیں۔ آپ کوئی سا بھی فوڈ کلر ڈال سکتے ہیں ۔اس میں تھوڑا سا پانی ڈال لیں۔ اور جس طرح آٹا کو گوندا جاتا ہے۔ویسے اس کو گوند لیں۔ ایک کڑاہی لے لیں۔

اس میں کوکنگ آئل ڈال لیں۔ اس کو چولہے پر رکھ دیں۔جب آئل گرم ہوجائے تو اس آمیزے کے پکوڑے بنا کر اس میں ڈالتے جائیں ۔ پہلے ایک سائیڈ کو فرائی ہونے دیں۔ ایک منٹ کے بعد ان کو ہلاناہے۔ درمیانی آنچ رکھنی ہے۔ تین منٹ کے بعد ان کی سائیڈ بدل لیں۔ ان کو دوسری سائیڈ سے ہلکا ہلکا پریس کرلیں۔ پہلی سائیڈ پر پریس نہیں کرنا ہے۔ جب یہ براؤن شکل اختیار کر لیں ۔ تو ان کو ایک پلیٹ میں نکال لیں۔ پھر اسی طرح سارے بیسن کے لچھے دار پکوڑوں کو فرائی کرلیں۔

اور پلیٹ میں نکالتے جائیں۔ سب سے پہلے ایک پلیٹ میں ایک ٹشو رکھ لیں۔ اس میں پکوڑوں کو سجا لیں۔ پھر اس کو سرو کریں۔ اس کوٹماٹر کیچپ کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں۔ یہ لچھے دار اور خستہ دار پکوڑے کھا کر آپ کو بہت مزہ آئے گا۔ اور آپ کے گھر والے کہیں گے کہ یہ کیا بنادیا ہے؟ وہ آپ سے اس کی دوبارہ بنوانے کو کہیں گے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.