اکیلے رہنے والے لوگ کیسے ہوتے ہیں اکیلا رہنے والوں کی سات بہترین خوبیاں

زندگی میں کبھی خوش ہوجاتے ہیں تو کبھی بہت اداس۔ لیکن ان سب کے بیج میں ہماری زندگی میں ایک ایسی انسان ہوتا ہے جو ہمارے پیدا ہونے سے لے کر مرنے تک ہمارے ساتھ ہوتا ہے۔ اور وہ انسان ہوتا ہے ہم خود۔ اکیلے رہنے کیا ہوتا ہے ؟اور ہم اکیلے پن کو پاور فل بنا کر خود کو کیسے تبدیل کرسکتے ہیں؟ اکیلے رہنے والی لوگوں کی جو پہلی نشانی ہے وہ ہے ان کی منفر د شخصیت۔ اکثر ہم سنتے رہتے ہیں کہ ہرانسان خود میں منفرد ہوتا ہے۔ ہرانسان کی ایک خاصیت ہوتی ہے ۔

لیکن ان خاصیت کا پتہ ہم تبھی لگا سکتے ہیں۔ جب ہم خود کے ساتھ اکیلے میں وقت گزارتے ہیں۔ اکثر ہم زندگی کی بھاگ دوڑ میں اتنا الجھ جاتے ہیں کہ ہم خود کی ذات ہی کھو دیتے ہیں۔ ہم دوسروں سے خود کا موازانہ کرتے ہیں۔ اور دوسروں کے کردار سے اتنا اثر لے لیتے ہیں کہ ہمارے اندر جو خود کی منفرد شخصیت ہے وہ کہیں نہ کہیں دب جاتی ہے۔ جبکہ جو اکیلارہنا پسند کرتا ہے۔ اس کی اپنی ایک شخصیت ہوتی ہے۔ دوسری نشانی ہے وہ ہے ان کا مثبت رویہ۔ اکثر جب ہم سب کے ساتھ ہوتے ہیں۔ تو ہمارے اندر کہیں نہ کہیں ایک موازنے کی کیفیت چل رہی ہوتی ہے جیسے دوستوں کے کسی گروہ میں دیکھ کر سوچتے ہیں یار وہ مجھ سے کتنا بہتر ہے

اس جیسا میں کبھی نہ بن پاؤں۔ ہم خود کے اندر سے کمیاں نکالنے لگ پڑتے ہیں۔ اورآہستہ آہستہ خود پر سے اعتما د بھی ختم ہونے لگتا ہے۔ لیکن جب اکیلے رہتے ہیں ۔ تو تب یہ موازنہ مختلف ہے۔ جب آپ کو کوئی جج نہیں کررہا ہوتا اور نہ ہی آپ جج کررہے ہوتے ہیں کہ اس میں یہ خاصیت ہے اور مجھ میں یہ خاصیت ہے۔ جب آپ اکیلے رہتے ہو خود کے ساتھ وقت گزارتے ہوتو آپ کو اپنے اندر جاگنے کا موقع ملتا ہے۔ آپ کے پاس پوراوقت ہوتا ہے خو د کو سمجھنے کا کہ مجھ میں ایسی کونسی خوبی ہے جو مجھے دوسروں سے الگ بناتی ہے۔

تو جب آپ خود کو پہچاننے لگو گے تو آپ کو ایک مثبت رویہ نظرآئے گا۔ تیسری نشانی یہ ہے کہ ایسے لوگ ذہنی اور جذباتی طور پر کافی مضبوط ہوتے ہیں کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ ان کی زندگی میں جو مسائل آتے ہیں ان کا اکیلاسامنا کرنا ہے ان کو خود حل کرنا ہے وہ دوسروں پر انحصا ر نہیں کرتے ۔ وہ جانتے ہیں کہ اس دنیا میں ایسی کوئی پرابلمز نہیں ہےجس کا کوئی حل نہ ہو۔ چوتھی نشانی یہ ہے کہ سیلف ریسپیکٹ۔ وہ زیادہ کسی سے بات نہیں کرتے ۔ بہت زیادہ کسی سے الجھتے نہیں ہیں۔ جب آپ کسی سے زیادہ بات نہیں کرتے یازیادہ دنیا داری میں نہیں رہتے ۔

تو لوگ آپ کو عزت دیتے ہیں ۔ اکیلے رہنے والے لوگ ان ساری چیزوں سے دور رہ کر خود کی سیلف ریسپیکٹ کو ترجیح دیتے ہیں۔ پانچویں نشانی یہ ہے وہ ہے ان کا تخلیقی ذہن۔ اکیلے رہنے والے کاذہن تخلیقی ہوتا ہے۔ اسے سوچنے کا بہت وقت ملتا ہے۔ وہ خلل ا ور فالتو کی دماغ کھپائی سے دور ہوتے ہیں ۔ اس لیے وہ زیادہ تخلیقی ہوتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.