یاسلام کو 33 مرتبہ پڑھنے کا معجزہ!2 منٹ کا عمل کر کے اپنی نسلوں کو خوشحال بنائیں۔

اس تحریر میں آپکو اللہ کے صفاتی نام السلام کے فوائد خواص اور خصوصی وظائف بتائے جائیں گے جس کو اپنی زندگی میں لاکر ہم اپنی بہت ساری مشکلات کو حل کرسکتے ہیں السلام کا لفظی مطلب ہے امن و سلامتی دینے والا اللہ تعالیٰ ہر نقص سے پاک ہے ہر کمی سے پاک ہے اور سلامت ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو بھی سلامتی دینے والا ہے اللہ تعالیٰ نے کائنات کی ہر ایک چیز کو سلامتی کی حالت میں پیدا کیا ہے اگر آپ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں اور دیکھیں تو شروع دن سے لے کر آج تک اللہ نے جو بھی پیدا کیا ہے اس کو ایک خاص ترتیب سے بنایا ہے ہر چیز کو اللہ تعالیٰ نے سلامتی کے ساتھ پیدا کیا ہے اور جب ان تمام چیزوں میں شیطان وغیرہ فتنہ فساد خرابی پیداکرنے کی کوشش کرتے ہیں تو پھر دوبارہ اللہ تعالیٰ اپنی اسی صفت کی بنا پر یا سلام کی بنا پر اس میں پھر سے سلامتی اور امن ڈال دیتا ہے

اور سلامتی پیدا کردیتا ہے جہاں امن خراب ہونے لگتا ہے وہاں پھر سے امن اور سلامتی پیدا کردی جاتی ہے انسان کو ہمیشہ چار چیزوں کی ضرورت رہتی ہے نمبر 1 جب دنیا سے جائے تو اس کا ایمان سلامت رہے نمبر 2 اس کی جان سلامت رہے چاہے وہ گھر میں ہو وہ باہر ہو یا وہ سفر میں ہو نمبر 3 اس کا مال سلامت رہے ہر حال میں اسی طرح نمبر 4 اس کا مکان سلامت رہے اگر غور کیا جائے اگر اپنی زندگی پر غور کیا جائے تو انسان کے پاس ان چار چیزوں کے علاوہ ہوتا بھی کیا ہے یہی تووہ چار چیزیں ہوتی ہیں جن کی انسان کو پیدائش سے لے کر موت تک اور موت کے بعد بھی ضرورت رہتی ہے پیدائش سے موت تک اس کو جان کی مال کی اور مکان کی جو کہ عارضی ہے مگر پھر بھی اس کی سلامتی کی ضرورت اس کو رہتی ہے اور ایمان کی سلامتی پیدائش سے لے کر موت تک اور موت کے بعد تک رہتی ہے کیونکہ اگر مرتے وقت اس کا ایمان سلامت نہ رہا یا دنیا میں کسی بھی موڑ پر اس کا ایمان سلامت نہ رہا اور وہ اسی حالت میں اگر دنیا سے کوچ کر جائے تو پھر اس کو آخرت کی زندگی میں بہت بڑے خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.