سرسوں کا تیل ، ایک چٹکی ہلدی اور تلسی کے آٹھ پتے

سردرد کا ٹوٹکہ اگر آپ سر کے درد کا شکار ہیں تو سوکھی ادرک کو پانی کے ساتھ رگڑ کر اس کا پیسٹ بنالیں اور چند منٹوں کے لئے اپنے ماتھے

پر لگا لیں اس پیسٹ کو لگانے کے بعد تھوڑی جلن محسوس ہوگی لیکن سر درد سے آپ کو فوری آرام مل جائے گا انشاء اللہ۔خراب گلے کا ٹوٹکہ :جب گلے میں خراش ہو یا گلہ بہت زیادہ خراب ہو تو اس کا نہایت آسان ٹوٹکہ یہ ہے کہ آپ ایک گلاس گرم دودھ لیں اور اس میں ایک چٹکی ہلدی تھوڑا سا ادرک کا رس اور چٹکی بھر کالی مرچ ملا کر پی لیں اس ٹوٹکے سے گلے کو تقویت ملے گی اس کے علاوہ ایک کپ گرم دودھ میں دو سے تین چمچے سیب کا سرکہ اور شہد ملا کر پینے سے بھی گلے میں درد سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے جوڑوں کے درد کا ٹوٹکہ : جوڑوں کی درد کی شکایت عموما ان افراد کو زیادہ ہوتی ہے جن میں وٹامن ڈی کی کمی پائی جاتی ہے جوڑوں کے دردکا شکار افراد روز دس سےپندرہ منٹ کے لئے چہل قدمی کیا کریں اس کے علاوہ مچھلی جوڑوں کے درد کے لئے بے حد مفید ہے

لہٰذا جوڑوں کے درد والے افراد ہفتے میں دو بار مچھلی ضرور کھایا کریں اور مچھلی والے کیپسول بھی ملتے ہیں وہ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔کان کے درد کا ٹوٹکہ اکثر لوگ کان کے درد کی بھی شکایت کرتے ہیں کان میں درد ہونے کی کوئی خاص وجہ نہیں ہوتی جو کہ کان میں پانی وغیرہ چلا جائے تو کان میں درد ہونا شروع ہوجاتا ہے کان میں درد ہونے کی صورت میں سرسوں کا تیل گرم کر کے اس کے قطرے کان میں ڈالنے سے کان کو سکون ملتا ہے ۔کمر درد کا ٹوٹکہ آج کل ہر دوسرا شخص ہی کمر درد کا شکار نظر آتا ہے اور کمر درد کی شکایت عموما بڑی عمر کے افراد میں زیادہ ہوتی ہے لیکن آج کل نوجوان بھی کمر درد کا شکار ہوگئے ہیں کمر درد کا علاج بھی گھریلو ٹوٹکوں سے ممکن ہے جو افراد کمر کے درد سے پریشان ہیں ان کو چاہئے کہ وہ آٹھ سے دس عدد تلسی کے پتے لے لیں اور ان کو ابال لیں جہاں تک اس کا پانی آدھا رہ جائے اب اس پانی کو دن میں دو سے تین بار پئیں انشاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔

باہر کھانا کھانے کا رواج عام ہو چکا ہے۔ہر خاص وعام بازار کے کھانوں کا شوقین نظر آتا ہے۔جگہ جگہ فوڈ اسٹریٹ قائم ہو چکی ہیں۔جن میں طرح طرح کے کھانے دستیاب ہوتے ہیں۔ہر ویک اینڈ پر باہر جاکر کھانا کھانا سب سے مقبول تفریح بن چکی ہے۔باہر کے کھانے دیکھتے ہی منہ میں پانی بھر آتا ہے لیکن یہ کس طرح تیار ہوتے ہیں اکثر لوگ اس سے نا واقف ہیں۔جب ہم اپنا کھانا خود تیار کرتے ہیں تو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ اس میں استعمال ہونے والی ہر چیز صاف ستھری اورخالص ہو۔اس کی تیاری میں کوئی مضر صحت چیز شامل نہ ہو۔جب ہم یہی چیز باہر کھاتے ہیں تو وہ اچھی تو بہت لگتی ہے لیکن اس کے صاف ستھراہونے کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی۔فوڈ اسٹریٹ اور ریستورانوں میں تیار شدہ یہ کھانے صحت کے لئے بہت نقصان دہ ہیں۔جو انسانی جسم کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.