کمزور اور لاغر بچے کو ایک چمچ دودھ میں ملا کے کھلا د یں

کہتے ہیں کہ بچوں کو ابتدائی عمر سے ہی جس بات کی عادت ڈالی جائے تو وہ پختہ ہو جاتی ہے ایک ماں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچے کو صحت افزاء غذا دےا ور کم عمری میں اس کو باہر کی غذاؤں کا عادی نہ بننے دے کیونکہ اس سے اس کی صحت کو بہت ہی زیادہ نقصان ہو سکتاہے۔ مائیں اگر تھوڑی سی توجہ دیں اور بچوں کےکھانے پینے کی اشیاء کی تیار ی کے لیے وقت نکا لیں تو ان کے بچے چپس ، پاپڑ جیسی چیزوں سے بچ سکتے ہیں اور کئی امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں میں آپ کو بچوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ایک نسخہ بتاؤں گی جس کے چند دن استعمال سے آپ کا کمزور سے کمزور بچہ انشاء اللہ صحت مند اور موٹا تازہ ہو جا ئے گا۔

نسخے کی طرف بڑھنے سے پہلے آپ اس نسخے کے بارے میں جو بھی اجزاء ہوں ان کو غور سے نہا یت ہی غور سے سن لیجئے گا تا کہ ان اجزاء کو غور سے سننے کے بعد آپ اس نسخے پر اس کمال کے نسخے پر عمل کر سکیں با آسانی اس نسخے کو بنانے کے لیے ہمیں سب سے پہلے چاہییں بادام۔ مغزوں کا بادشاہ بادام بچوں کے لیے ایسی صحت بخش غذا ہے جو بدن کو توانا ئی پہنچا تا ہے۔ بچوں کے لیے بہترین بادام کا غذائی استعمال بادام کا دودھ ہے۔ ان باداموں کو دودھ میں ڈال دینا ہے۔ جو آج ہم تیار کرنے والے ہیں۔ دوسری جو چیز ہم استعمال کر یں گے وہ ہے دودھ دودھ بڑھتے ہوئے بچوں کی نشو و نما میں اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ اس میں موجود کیلشیم بچوں کی ہڈیوں کو مضبوط اور بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے تیسری چیز جو ہمارے پاس ہے وہ اخروٹ ہے کہا جاتا ہے۔

کہ اگر آپ اپنے بچوں کو افسردگی سے دور رکھتے ہوئے اس کا دماغ تروتازہ رکھنا چاہتے ہیں اور اس بات کی بھی خواہش مند ہیں کہ وہ بڑھاپے میں دماغی امراض سے محفوظ رہے تو اخروٹ دماغی امراض سے بچنے کے لیے بہت ہی زیادہ مفید ہے۔کیونکہ اخروٹ میں ایسے اجزاء موجود ہیں جو دماغ کے فعال کو درست رکھتے ہیں اخروٹ میں وہ تمام ضروری اجزاء ہوتے ہیں جو عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ یا دداشت کو کمزور نہ ہونے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ امیگا تھری فیٹی ایسڈ انسانی جسم اور دماغ کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے بس یہی تین چیزیں چاہییں اپنے بچوں کو صحت مند بنانے کے لیے سب سے پہلے اخروٹ اور باداموں کو گرینڈ کر کے پاؤڈر بنا لیں۔

گرینڈ کر نے سے پہلے آپ ان دونوں چیزوں کو دو منٹ بھون لیں تا کہ ان کی جو نمی ہے وہ ختم ہو جائے میں نے دس بادام اور دو اخروٹ کی گریاں لی ہیں آپ اسی حساب سے ایک ہی دفعہ زیادہ پاؤڈر بنا لیں۔ اور ا س پاؤڈر کا آدھا چمچ چھوٹے بچوں کو اس دودھ میں مکس کر کے دے دیں۔ انشاء اللہ ان کی صحت میں بھرپور قسم کی نشو و نما ہو گی۔ اور انہیں انشاء اللہ ان چیزوں کی عادت ہو جائے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.