یہ چیز رسول اللہ ﷺ کی جالی پر چوبیس مرتبہ موجود ہے ۔

ہر عمل کرنے کے وقت نہایت ہی خضوع و خشوع کے ساتھ خداوند قدوس کی بارگاہ میں عاجزی و نیازمندی کا اظہار کرے۔ہر عمل ہر دعاء ہر وظیفہ کے اوّل و آخر دُرود شریف کا ورد کرے۔ہر عمل اور وظیفہ شروع کرنے سے پہلے کچھ صدقہ و خیرات کرے۔جہاں تک ہو سکے ہر دعاء اور وظیفہ وغیرہ عملیات کو تنہائی میں پڑھے جہاں نہ کسی کی آمد و رفت ہو نہ کسی کی کوئی آواز آئےاعمال اور وظائف پڑھنے کے دوران بدن اور کپڑوں کی پاکی اور صفائی سُتھرائی کا خاص طور پر خیال و لحاظ رکھے بلکہ خوشبو بھی استعمال کرے اور ظاہری پاکی و صفائی کے ساتھ ساتھ اپنے اخلاق و کردار اور باطنی صفائی کا بھی اہتمام رکھے۔کسی مسلمان کو نقصان پہنچانے کے لئے ہرگز ہرگز نہ کوئی عمل کرے نہ کوئی وظیفہ پڑھے۔جب کوئی عمل کرے یا وظیفہ پڑھے تو اس دوران میں بہت کم کھائے اور سادہ غذا کھائے پیٹ بھر کر نہ کھائے کیونکہ پیٹ بھرے لوگ دُعاؤں کی تاثیر سے اکثر محروم رہتے ہیں۔

عمل اچھی ساعت میں کرے اور ہر تعویذ اچھی ساعت میں قبلہ رُو ہو کر لکھے۔ اور تعویذ لکھتے وقت ہرگز کوئی طمع اور لالچ دل میں نہ لائے بلکہ اخلاص کے ساتھ تعویذ لکھ کر حاجتمندوں کو دے۔ ہاں اگر کوئی اپنی طرف سے تعویذوں کا نذرانہ خوشی کے ساتھ پیش کرے تو اس کو رَد نہ کرے۔وظیفوں کے بعد جب اپنے مقصد کے لئے دعاء مانگے تو ایک ہی مرتبہ دعاء مانگ کر بس نہ کردے۔ بلکہ بار بار گڑگڑا کر خُدا سے دُعاء مانگے !اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم کے فوائداعوذباللہ پڑھنے سے بھی پانچ فوائد حاصل ہوتے ہیں اول دین پر استقامت، دوئم شیطان کے شر اور فساد سے بچاؤ، سوئم اللہ عزوجل کی پناہ کا مضبوط قلعہ اور قرب کے مقام میں داخلہ، چہارم صدیقین، شہداء، صالحین اور انبیاء کے ساتھ مقام امن تک رسائی، پنجم مالک زمین و آسمان کی امداد کا حصول۔بعض کتابوں میں آیا ہے کہ جب شیطان لعین نے اللہ عزوجل سے کہا کہ میں تیرے بندوں کے آگے، پیچھے اور دائیں بائیں سے آ کر ان کو بہکاؤں گا

تو اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا کہ مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم ان کو میں حکم دوں گا کہ وہ تیرے اغوا سے بچنے کیلئے میری پناہ میں آنے کی درخواست کریں جب وہ مجھ سے درخواست کریں گے تو میں اپنی ہدایت کے ذریعے دائیں جانب سے اور اپنی عنایت کے ذریعے بائیں جانب سے اپنی نگہداشت کے ذریعے ان کی پشت سے اور اپنی اعانت کے ذریعے ان کے سامنے سے ان کی حفاظت کروں گا۔ اے ملعون تیرا بہکانا ان کو نقصان نہ پہنچا سکے گا۔بعض احادیث میں آیا ہے کہ جو بندہ ایک مرتبہ اللہ کی پناہ مانگتا ہے تو اللہ تعالٰی دن بھر اس کی حفاظت فرماتا ہے اور یہ بھی ارشاد فرمایا کہ اللہ کی پناہ طلب کرکے گناہوں کے دروازوں کو مقفل کر دو اور بسم اللہ پڑھ کر اطاعت و بندگی کے دروازوں کو کھول دو۔روایت میں ہے کہ مومن کو گمراہ کرنے کیلئے ابلیس روزانہ 360 لشکر بھیجتا ہے جب مومن اللہ عزوجل کی پناہ مانگتا ہے تو اللہ تعالٰی اس کی طرف تین سو ساٹھ مرتبہ نظر فرماتا ہے اور ہر مرتبہ نظر فرمانے سے شیطان کا ایک لشکر تباہ ہو جاتا ہے۔بہرحال جس چیز سے شیطان ڈرتا اور بھاگتا ہے ( وہ اللہ کی پناہ ) طلب کرنا ہے یعنی اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم کا کثرت کے ساتھ ورد کرنا۔بسم اللہ شریف کا بھی ورد کرنا چاہئے کہ اس سے شیطان چھوٹا بنتا ہے یہاں تک کہ وہ چیونٹی کے برابر بن جاتا ہے۔ لا الہ الا اللہ الملک الحق المبین سبحان اللہ رب العرش العظیم یہ کلمات روضہ مبارک کے احاطے میں چوبیس بار لکھے گئے اور اور احادیث میں ان کی بہت زیادہ فضیلت آئی ہے ۔ ان کو روزانہ پڑھنے سے ہر مسئلہ حل ہوجاتا ہے بیماریاں دور ہوجاتی ہیں رزق کی تنگی اٹھا لی جاتی ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.