قرآن پاک کی ایک ایسی آیت جو آپ کو ذہین بنا دے!

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کند ذہنی دور کرنے اور ذہین بننے کیلئے نہایت آزمودہ عمل ہے جس سے فائدہ اٹھا کر آپ نہ صرف اپنے بچوں کی کندذہنی کو دور کر سکتے ہیں بلکہ خود بھی ذہین بن سکتے ہیں۔سورۃ مزمل کی آیت نمبر 8’’واذکر اسم ربک و تبتل الیہ تبتیلا‘‘ روزانہ 313مرتبہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں
انشا اللہ اس عمل کی برکت سے کند ذہنی دور ہو جائے گی اور آپ یاآپ کے بچے ذہین بناسی طرح جب انسان اپنے گناہوں سے سچے دل کے ساتھ توبہ کرلے اور یہ عہد کرے کہ وہ دوبارہ گناہ کی جانب مائل نہیں ہوگا تو اسے اپنے خالق سے رحم اور مغفرت کی پوری امید رکھنی چاہیے۔
توبہ دراصل اپنے گناہوں پر گہرا دکھ اور ندامت محسوس کرنے کا ہی دوسرا نام ہے۔ جب انسان اپنے طرز عمل کو بدلنے کے لیے بے قرار ہو جاتا ہے تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ پروردگار نے اس پر کرم کر دیا ہے اور اسے ہدایت کا راستہ دکھادیاہے۔
علماء کہتے ہیں کہ دل کی اس بے قراری کا خاتمہ صرف اللہ تعالی کی رضا وخوشنودی کے حصول سے ممکن ہے۔ اگر احساس ندامت اور توبہ کے بعد آپ کے دل کو قرار نصیب ہوجاتا ہے تو علماء کے نزدیک یہ اس بات کی علامت ہے کہ پروردگار نے آپ کی توبہ قبول فرمائی اور آپ کے دل کو اطمینان بخش دیا ہے۔ اکثر لوگ دعا کرتے اور اسکے قبول نہ ہونے پر پریشان بھی ہوتے ہیں حالانکہ کسی کی دعا رد نہیں ہوتی ۔اسکی قبولیت کا ایک وقت مقرر ہوتا ہے ۔
سورہ البقرہ میں اللہ تعالٰی کا فرمان ہے”جب میرے بندے میرے بارے میں آپ سے سوال کریں تو آپ کہہ دیں کہ میں بہت ہی قریب ہوں ہر پکارنے والے کی پکار کو جب بھی وہ مجھے پکارے قبول کرتا ہوں اس لئے لوگوں کو بھی چاہیے وہ میری بات مان لیا کریں اور مجھ پر ایمان رکھیں یہی ان کی بھلائی کا باعث ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.