شب معراج آنے والی ہے ، خدا کیلئے وہ رات ضائع نہ کرنا ، ہمارے بتائے طریقے سے 2نفل پڑھ لینا ، رزق پانی کی طرح برسے گے ، ہر حاجت پوری ہوگی

ماہ رجب کی ستائیسویں شب کے حوالے سے بات کریں گے ۔ اور آج کے اس آرٹیکل میں صلوۃ الاسرار جو کہ صلوۃ الاحاجات بھی ہے ۔ اس کامکمل طور پر طریقہ بیان کریں گے ۔ دعاؤں کی قبولیت کے حوالے سے حاجات کو پورا کرنے کے لیے بڑی مجرب نماز ہے ۔ اب سے گزارش ہے کہ ماہ رجب کی ستا ئیسویں شب کو یہ بارہ نفوافل لازمی پڑھیں۔ اس کے علاوہ درود ابراہیمی اور اللہ پاک کے دو صفاتی نام کے حوالے سے بڑی خاص تسبیح اس وظیفہ کا خاص حصہ ہے۔
اور اس بابرکت رات کے صدقے آپ کی تمام دعاؤں کو آپ کی تمام جائز حاجات کو پورا فرمائے ۔ سب سے پہلے صلوۃ الاسرا پڑھنے کا طریقہ آپ کو بتاتے ہیں۔ آپ توجہ کے ساتھ پڑھیں۔ اور اس کو ترتیب کے ساتھ نما ز پڑھنی ہے۔ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ماہ رجب کی ستائیسویں شب کو بڑا مقام اورفضیلت حاصل ہے۔ اسی مبارک رات میں حضرت محمد ﷺ کو معرا ج کامعجز ہ عطا ہوا۔ آپ سے گزارش ہے کہ آ پ اس رات میں زیادہ سے زیادہ شب بیداری کرکے نیک اعمال کریں۔ رب کریم کی عبادت کریں۔ خصوصی عبادت کریں۔ اور زیاد ہ سے زیادہ آقا کریم ﷺ کی بارگا ہ میں ہدیہ درود پاک کانظرانہ پیش کریں۔ تو صلوۃ الاسرار آپ نے کیسے پڑھنی ہے اس مبار ک رات۔ اس کی بارہ رکعتیں ہیں۔ پہلی چار رکعتوں میں سورت الفاتحہ کے بعد تین تین مرتبہ سورت القدر پڑھنی ہے۔ چار رکعتیں مکمل کریں ۔ اور اس کے بعد سلا م پھیرنا ہے اور ستر مرتبہ آپ نے یہ کلمات پڑھنے ہیں۔
“لا الہ الاللہ المالک الحق المبین لیس شیاءوھو السمیع البصیر”۔ پہلی چاررکعتیں مکمل کریں اور اس کے بعد یہی کلمات ستر مرتبہ پڑھنے ہیں ۔ اب آپ نے دوسری چار رکعتیں ادا کرنی ہیں۔ ان میں آپ نے ہر رکعت میں سورت الفاتحہ کے بعد سورت النصر تین تین مرتبہ پڑھنی ہے۔ اس بات کاخیال رکھنا ہے۔ کہ جو آپ نے پہلی چاررکعتیں اد ا کیں۔ اس میں ہر سورت الفاتحہ کے بعد سورت القدر پڑھی ہے۔ اور دوسری رکعتیں میں سورت الفاتحہ کے بعد سورت النصر پڑھنی ہے۔ چار رکعتیں آپ مکمل کریں ۔اس کے بعد سلا م پھیرنا ہے۔ اور سلام پھیرنے کے بعد آپ نے استغفار کی یہ تسبیح پڑھنی ہے
۔”استغفر اللہ رب من کل ذنب واتو ب الیہ” اس کوستر مرتبہ پڑھنی ہے۔ آپ کی آٹھ رکعتیں مکمل ہوگئی ہیں۔ آپ نے بارہ رکعتیں پڑھنی ہیں۔ اورآخر ی چار رکعتوں میں یہ طریقہ اختیار کرناہے۔ کہ ہر رکعت میں سورت الفاتحہ کے بعد تین تین مرتبہ سورت اخلاص پڑھنی ہے۔ چار رکعتیں مکمل کریں ۔اور مکمل کرنے کے بعد آپ نے سلام پھیرناہے اور ستر مرتبہ سورت الم نشرح پڑھنی ہے۔ اس کے بعد اپنا ہاتھ سینے پر رکھ اپنی حاجات کےلیے ، اپنی ضروریات کےلیے ، اپنی پریشانیاں کےلیے، اپنی تکلیفوں کےلیے رب بارگاہ میں پیش کریں۔ اور کامل یقین اخلاص کے ساتھ عاجزی کے ساتھ دعا کریں۔ انشاءاللہ! اللہ پاک نے چاہا جو بھی آپ کے حق میں بہتر ہوگا اللہ پاک آپ کو انشاءاللہ عطا فرمائیں گے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.