پیٹ میں گیس کا ہونا،پیٹ کا پھولنا ،سینے میں جلن وغیرہ

اس قہوے کا استعمال جسم کے امیون سسٹم یعنی قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے جتنا آپ کا امیون سسٹم۔مضبوط ہوگا اتناہی آپ کا جسم آپ کو بیماریوں سے بچا پائے گا اور آپ آسانی سے بیمار نہیں پڑیں گے الائچی اور سونف دونوں ہی دماغ کے لیے بہت مفید ہیں اس قہوے کا استعمال دماغ کو طاقت دیتا ہے اور اس میں اینٹی ڈپریشن خصوصیات پائی جاتی ہیں اس لیے اس کا استعمال یادداشت کو مضبوط کرتا ہے اس قہوے کا استعمال بینائی کو تیز کرتا ہے سونف اور الائچی دونوں ہی آنکھوں کے لیے بہت مفید ہیں یہ آنکھوں کو صحت مند رکھتے ہیں بینائی کو تیز کرتے ہیں جن لوگوں کو جسم کے مختلف حصوں خاص طور پر گھٹنوں میں سوجن رہتی ہے ایسے میں اس قہوے کا استعمال جسم سے سوجن کو روکتا ہے اور اس سوجن کی وجہ سے ہونے والی دردوں سے نجات ملتی ہے سوجن کی وجہ سے رہنے والی بےچینی سے نجات ملے گی اس قہوے کا استعمال ہارمونز کو متوازن کرتا ہے

جس سے مختکف مسائل سے نجات ملتی ہے الائچی اور سونف کا قہوہ بنانے کا طریقہ مندرجہ ذیل ہے:ایک پتیلی میں پانی ڈال۔کر چولہے پر رکھ دیں جب اس میں ابال آجائےتو اس میں سونف چائے کے چمچ کا تیسرا حصہ ڈال دیں پھر دو الائچیاں کھول کر ڈال دیں قہوہ زیادہ دیر نہ پکائیں کیونکہ اس سے قہوہ کڑوا ہو جاتا ہے اس سے ان میں پائے جانے والے کمپاونڈز ضائع ہو جاتے ہیں جب ایک ابال آجائےتو چولہا بند کردیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں جب ہلکی سی گرمائش رہ جائے تو چھان کر کپ میں ڈال لیں اس میں آنے والی خوشبو بہت ہی خوشگوار ہوتی ہے اس قہوے کو دن میں ایک مرتبہ استعمال دن میں کسی بھی وقت استعمال کر سکتے ہیں لیکن کھانے کے فوراً بعد استعمال نہ کریں بلکہ کھانا کھانے سے دو گھنٹوں کے بعد استعمال کریں باقی کسی وقت بھی استعمال کر سکتے ہیں اگر آپ اس قہوہ کا استعمال روزانہ کرتے ہیں تو بہت سی بیماریوں سے بچے رہیں گے لیکن حاملہ عورتیں ہر گز استعمال نہ کریں.اگر آپ پیٹ درد اور پیٹ میں گیس کے مسائل سے دوچار ہوں توایک چھٹانک سونف اور ایک چھٹانک خشک دھنیا صاف کر کےالگ الگ پیس لیں اور انہیں باہم مکس کرکے اس میں ڈیڑھ چھٹانک شکرشامل کرلیں .

صبح ،شام ایک چائے کا چمچ پانی کے ساتھ کھائیں۔پیٹ میں شدید درد کی صورت میں ایک برتن میں ڈیڑھ پیالی پانی لے کر اس میں ایک بڑا چمچہ سونف ڈال کراس وقت تک ابالیں جب تک پانی خشک ہوکر ایک پیالی رہ جائے،اب اس میں ادرک کا ایک چھوٹا ٹکڑاباریک کاٹ کرشامل کرلیں اور ٹھنڈا کر کے پی لیں۔پیٹ کی تکلیف کی صورت میں ایک اور نسخہ یہ ہے کہ آدھ پاؤ سونف توے پر بھون کرایک جار میں بھر کر رکھ لیں اور صبح و شام ایک چائے کا چمچہ کھا لیں . ۔ اسکے علاوہ آپ یہ بھی کر سکتے ہیں کہ دوکھانے کے چمچے سونف دو پیالی پانی میں ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں، جب پانی ابلنے لگے تو اس میں حسب ذائقہ شکر ملالیں۔ پیٹ میں مستقل درد رہتا ہو تو 12گرام سونف ،اس کے ہم وزن اجوائن ،6گرام کالا نمک صاف کرکےباریک پیس لیں اورہر کھانے کے بعد ایک چٹکی استعمال کریں۔ اس کے کھانے سے معدے کے افعال درست ہو جائیں گے، بھوک بڑھے گی اور کھانا بھی جلد ہضم ہوگا۔اگر معدے میں جلن ہوتی ہو تو 12گرام سونف اس کی ہم وزن چھوٹی الائچی ، 6گرام پودینہ باریک پیس کرچھان لیں اورصبح و شام 2 گرام استعمال کریں۔ اس سےپیٹ کی جلن اور گیس ختم ہوتی ہے اوریہ ہاضمے کے لیے انتہائی مفید ہے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.