رنگ نکھارنے کیلئے کھانے کا سوڈا کتنا اور کیسے استعمال کریں

آج کا موضوع ایک خوردنی چیز کے بارے میں جسے کھانے کا سوڈا بھی کہتے ہیں ۔اس کو سب سے پہلے پیٹ کی گیس اور تزابیت کو کم کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا رہا ۔ کچھ لوگ دودھ میں ڈال کر پی جاتے تھے یا تھوڑا سا سوڈا منہ میں ڈالتے اور پھر پانی پیتے تھے تاکہ معدے کا تی.زاب ختم ہوجائے ۔گزشتہ تیس چالیس سے جلد کو صاف کرنے کیلئے شرو ع ہوگیا۔ کچھ لوگوں نے سب سے پہلے دانتوں کی صفائی کیلئے شروع کیا ۔ایک حصہ بیکنگ سوڈا ڈال کر تین حصے پانی ڈال کر چہرے کے اوپر لگا دیا جاتا ہے ۔

کبھی بھی زیادہ نہ لگائیں روزانہ استعمال نہ کریں ۔ نرم جلد والے اسے ہفتہ میں چہرے کی صفائی کیلئے استعمال کریں۔ وہ نوجوان لوگ جن کی جلد نارمل اور مسام بند ہوتے ہیں۔ اینیز اور مسام کیلئے استعمال کرسکتے ہیں زیادہ استعمال نہیں کرسکتے۔ہاتھ پاؤں پر استعمال کرنے کیلئے اس کو مختلف طریقوں سے بیوٹی پارلر نے استعمال کرنا شروع کیا وقعتی طور پر جس دن آپ نے فنکشن پر جانا ہے لگا لیتے ہیں۔اس کو آپ نے پانی کے ساتھ استعمال کرنا ہے شہد کے ساتھ استعمال کرنا یا دودھ کے ساتھ استعمال کرنا ہے ۔

سکرب جو ہے مکئی کے آٹے میں ایک چمچ ڈال کر تھوڑا 10گرام تک جوار کا آٹا ا س میں پانی ڈال کراس کی لئی سی بنا لیں اور اس لئی کو آنکھوں کو چھوڑ کر جہاں سے بال شروع ہوتے ہیں ٹھوڑی اور گردن اورتمام ہاتھوں کہنیوں تک استعمال کریں۔اگر آپ کے چہرے پر حساسیت ہوتی ہے آپکو خارش ہوتی جلدی خارش ہوتی یا تو آپ اس کو استعمال نہ کریں یا بہت کم کردیں۔ یہ کیمیکل ہے اسی لیے اس کو نیچرل چیزوں کو ساتھ استعمال کرنا چاہیے ۔ جب بھی استعمال کریں کسی سکن ڈاکٹر سے پوچھ لیں اور اس کے بنائے ہوئے فارمولے کے تحت استعمال کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.