رات کو تنہائی میں بیٹھ کر سورہ فاتحہ کا عمل کرلیں انشاء اللہ ہر پریشانی دور ہوجائے گی۔

سورۃ الفاتحہ سے ہر بیماری کی شفاء کیسے حاصل کرسکتے ہیں اور خصوصا آپ کو رزق کے مسائل کے لئے اس کا کس طرح سے استعمال کرنا ہے سورۃ الفاتحہ سے متعلق ان تمام باتوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا جن کے بارے میں آج سے پہلے آپ لا علم تھے سورۃ الفاتحہ کا یہ انتہائی طاقتور وظیفہ ہے انشاء اللہ تعالیٰ رزق کی بارش بھی ایسے ہو گی کہ آپ خود دنگ رہ جائیں گے اگر آپ کے گھر میں رزق کی کمی ہے تنگ دستی سے اگر آپ مالی طور پر بہت پریشانی کا سامنا کررہے ہیں یا آپ بے روزگار ہیں آپ کو جلدی روزگار نہیں مل رہا آپ کی کافی ایجوکیشن ہونے کے باوجود گھر میں تنگدستی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں یا آپ قرض کے نیچے دبے ہوئے ہیں قرضہ آپ کی جان نہیں چھوڑرہا تو آئے دن کوئی نہ کوئی مالی پریشانی کا سامنا بھی آپ کو کرنا پڑتا ہے تو سورۃ الفاتحہ کا طاقتور وظیفہ انشاء اللہ آپ کے ان تمام مسائل کو دورکر دے گا اور سب مصیبتیں اللہ پاک کے فضل و کرم سے ختم ہوجائیں گی آپ نے سات راتوں کا یہ سورۃ الفاتحہ کا عمل کرنا ہے

گھر میں رزق یا جو بھی تنگدستی ہے جو بھی پریشانی ہے جو بھی رزق کا مسئلہ ہے انشاء اللہ حل ہوجائے گا یہ بہت ہی طاقتور عمل ہے اس عمل کو جس بھی بھائی نے بہن نے پڑھا انہوں نے کامیابی حاصل کی ۔سورۃ الفاتحہ کے مختلف نام ہیں فاتحہ کہتے ہیں شروع کرنے وک چونکہ قران کریم میں سب سے پہلے یہی سورت ہے اس لئے اسے سورت الفاتحہ کہتے ہیں اور اس کے لئے نماز میں بھی قرات بھی اسی سے ہی شروع ہوتی ہے اس سورت کا نام ام الکتاب بھی ہے سورۃ الحمد اور سورۃ الصلوٰۃ بھی کہتے ہیں اور سورت کا نام سورۃ الشفا بھی ہے اسی لئے حضرت عبدالمالک ابن عمیر بطریق ارسال روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ سورۃ الفاتحہ ہر بیماری کے لئے شفاء ہے اس سورت کا نام سورۃ الرقیہ بھی ہے اور اس سورت کا نام سورۃ الواقعہ بھی ہے اور کافیہ بھی ہے اس سورت کا نام ام القرآن اور سورۃ الکنیز بھی ہے ۔نبی پاک ﷺ کا ارشاد ہے کہ مجھے عرش کے خزانوں سے چار چیزیں عطا کی گئی اس خزانے سے ان چار چیزوں کے علاوہ اور کوئی چیز دوسروں کو نہیں دی گئی

اور وہ چار چیزیں جس میں پہلی چیز ام الکتاب یعنی کہ سورۃ الفاتحہ ہے یہ آیۃ اکرسی سورۃ بقرہ کی آخری آیتیں سورۃ الکوثر بھی ہیں کتابوں میں یہ بھی ملتا ہے کہ ابلیس بھی چار مرتبہ رویا اور اپنے آنسوؤں کو اس نے بہایا ایک اس وقت جب اس پر رب کی لعنت ہوئی دوسرا اس وقت جب آدم کی توبہ قبول کی گئی تیسرے اس وقت جب حضور اکرم نبی اکرم ﷺ کو نبی اور رسول بنایا گیا چوتھا اس وقت جب یہ سورت یعنی کہ سورت فاتحہ نازل ہوئی یہ سورت ابلیس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جب تم سے کوئی سورۃ الفاتحہ کے آخر میں آمین کہتا ہے تو اسی وقت فرشتے آسمان پر بھی آمین کہتے ہیں اگر اس شخص کی آمین فرشتوں کی آمین کے ساتھ مل جائے تو اس کے پچھلے تمام گناہ کبیرہ و صغیرہ معاف کر دیئے جاتے ہیں اللہ پاک کتنا غفورالرحیم ہے کہ وہ اپنے بندے کی بخشش کے بہانے ڈھونڈتا ہے آپ نے سورہ فاتحہ کا خاص عمل خالی کمرے میں کرنا ہے

جہاں کوئی اور موجود نہ ہو آپ اکیلے اس کمرے میں ہوں یہ عمل سات راتوں تک آپ نے کرنا ہے ان سات راتوں میں کوئی ایک رات بھی مِس ہوجائے تو کسی اور رات کو یہ عمل کر کے آپ سات راتیں پوری کرسکتے ہیں آپ نے یہ عمل جمعرات سے شروع کرنا ہے اور بدھ تک آپ نے یہ عمل مکمل کرلینا ہے اور خالی کمرے میں آپ نے یہ عمل کرنا ہے اور کوئی بھی نماز کے بعد آپ نے یہ عمل کرلینا ہے اور یہ عمل کرنے کا وقت بھی ڈیلی ایک ہی ہونا چاہئے جس وقت سے پہلے دن آپ نے یہ عمل کیا باقی تمام دن بھی اسی وقت عمل کرتے رہیں آپ کو کوئی بھی پریشانی آپ کا کوئی بھی مسئلہ اس تصور کو آپ نے اپنے ذہن میں رکھ کر یہ عمل مکمل کرنا ہے رات کو یہ عمل کریں رات کو یہ عمل کرنے کی زیادہ فضیلت ہے اگر آپ رات کو نہیں کرسکتے تو دن کے کسی بھی حصے میں یہ عمل آپ کرسکتے ہیں جب بھی آ یہ عمل کریں اور اس عمل کے کرنے سے پہلے اول و آخر گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھنا اور درود پاک پڑھنے کے بعد آپ نے نوے مرتبہ سورۃ الفاتحہ پڑھنا ہے بسم اللہ کا لازمی اہتمام کرنا ہےاور آخر میں پھر درود شریف گیارہ مرتبہ یعنی کہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود پڑھنے کے بعد اللہ سے دعا کرنی ہے انشاء اللہ جو بھی آپ کی پریشانی ہو گی جو بھی آپ کی مشکلات ہوں گی اللہ کے حکم سے حل ہوجائیں گی۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.