پانی کے ساتھ یہ 2 دانے کھاؤ گھوڑوں جیسی طاقت پاؤ گے۔

اس تحریر میں بہت ہی آسان اور سادہ سی ریمیڈی بتائی جارہی ہے جو آپ کے جسم میں خون کی کمی کو پورا کرے گی رنگت کو گورا بنائے گی ہڈیوں کو مضبو ط کرے گی معدے اور سینے کی جلن کو بھی ٹھیک کرے گی بالوں کے گرنے کو روک کر بالوں کو لمبا گھنا بنائے گی اور نظر کو بھی تیز کرے گی یہ ایسا ٹوٹکہ ہے جو آزمودہ بھی ہے اور ہزاروں لوگ اس سے فائدہ اٹھا چکے ہیں جس چیز کا ہم استعمال کریں گے اس

سے آپ بخوبی واقف بھی ہوں گے سب سے پہلے آپ نے کشمش کے 6 سے 9 دانے لینے ہیں یہ آئرن سے بھرپور میوہ ہے جو خون کی کمی کو پورا کرنے والا اہم ترین جزو ہے اس میں پوٹاشیم اور میگنیشیم بھی ہوتا ہے جو کہ معدہ کی تیزابیت اور جلن میں کمی لاتے ہیں یہ آنکھوں کے لئے بہت فائدہ مند ہوتی ہے جسمانی تونائی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے

اس سے بالوں میں مضبوطی آتی ہے اور بالوں کا گرنا بھی کم ہوتا ہے 7 دانے کشمش کے لیجئے اور انہیں دھو لیجئے اگر چھوٹی والی کشمش ہے تو 10 دانے لے لیجئے اور اب چاٹ میں استعمال ہونے والے چنے لیجئے یہ آپ کی رنگت کو بھی نکھارتا ہے اور گندے اور فاسد مادوں سے بھی جسم کو بچاتا ہے جسمانی اور اعصابی کمزوری کو ختم کرتا ہے اور بے پناہ طاقت فراہم کرتاہے مگر شرط یہ ہے کہ اس کو ٹھیک طریقے سے

استعمال کیا جائے دس سے گیارہ دانے چنے کے لے لیجئےاب آپ نے کرنا یہ ہے کہ تھوڑا ساپانی لینا ہے اور اس پانی میں ان دونوں چیزوں کو دال دیجئے اتنا پانی ہو کہ یہ دونوں چیزیں بھیگ جائیں پھر اسے پوری رات کے لئے چھوڑ دیں صبح جب اٹھیں تو اسے چھان لیں اور پانی الگ کرلیں اب آپ نے ایک ایک دانہ ان دونوں چیزوں کا کھانا ہے

اور اس پر پانی پی لینا ہے باقی جو کشمش اور چنے بچ جائیں انہیں آپ دن میں کبھی بھی کھاسکتے ہیں ایک ایک دو دو دانے کر کے وقفے وقفے سے کھاتے جائیے سب کو ایک ساتھ نہیں کھانا ورنہ پیٹ میں درد ہوسکتا ہے اس سے جسم میں خون کی کمی بھی پوری ہو گی رنگ صاف ہوگا جسمانی اور اعصابی کمزوری دور ہوگی بالوں کا گرنا بھی رکے گا اور بینائی بھی تیز ہوگی شوگر کےمریض اور وہ لوگ جن کا معدہ بہت زیادہ خراب رہتاہے

ان کے علاوہ اسے سب استعمال کرسکتے ہیں اپنی صحت کا خاص خیال رکھئے زیادہ گھی والی چیزوں کے استعمال سے اجتناب کیجئے اور کوشش کیجئے کہ گھر کا بنا ہوا کھانا ہی استعمال کریں بازاری کھانے سے حتی الامکان اجتناب کیجئے بازاری کھانا صحت کے اصولوں کے بالکل ہی خلاف بنایا گیا ہوتا ہے اور ہائیجن کا بالکل خیال نہیں رکھا جاتا اور گندا آئل استعمال کیاجاتا ہے آئل کی زیادتی کی وجہ سے

یہ دل کی بیماریوں کا باعث بھی بن سکتا ہے۔سبزیاں پھل اور فروٹ زیادہ سے زیادہ استعمال کیجئے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.