نبی کریم ﷺ نے فرمایا: کشمش رات کو بھگوئیں اور صبح کھائیں۔

اس وقت دنیا میں اٹلی فرانس سپین امریکا میکسیکو اور چلی سب سے زیادہ انگور پیداکرنے والے ممالک سمجھے جاتے ہیں پاکستان میں انواع واقسام کے لذیذ انگوروں کی پیداوار زیادہ تر منگورہ صوبہ کے پی کے اور بلوچستان میں ہوتی ہے جبکہ افغانستان سے بھی درآمد کیاجاتا ہے انگور کی بہت سی اقسام ہیں تاریخ میں تقریبا نوے اقسام کا ذکر ملتا ہے جن میں مٹھاس ذائقہ رنگ بیج اور بغیر بیج کے اعتبار سے فرق ہوتا ہے اس کی ایک قسم کا رنگ سیاہی مائل نیلا ہوتاہ ے

اور سائز بھی بڑاہ وتا ہے ہندوستان میں تین قسم کا انگور پایا جاتا ہے چھوٹاگول ہلکا زردی مائل ،لمبا زردی مائل جس کو سندر خانی کہتے ہیں کالی انگور اس کا رنگ گلابی بھی ہوتا ہے اس میں بیج بھی ہوتا ہے سندر خانی انگور سب سے زیادہ میٹھا ہوتا ہے جب کہ باقی دونوں اقسام میں مٹھاس قدرے کم ہوتی ہے انگور ایک قدیمی پھل ہے کہتے ہیں انگور کو براعظم ایشیامیں پانچ ہزار سال قبل مسیح میں کاشت کیاجاتا تھا بائبل میں بھی انگور کا ذکر ملتا ہے

بائبل میں انگور کو شراب کے پھل کے نام سے پکارا جاتا ہے اس کی تصاویر قدیم مصر کے مقبروں میں بھی پائی گئی ہیں اور اسی انگور کو خشک کر کے کشمش بنائی جاتی ہے جس کا ذکر ہمیں احادیث میں بھی ملتا ہے طب نبویﷺ کی روشنی میں کشمش کے بہت سے فوائد ہیں ۔خشک انگور یعنی کشمش میں تازہ انگور کی نسبت صحت بخش اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار تقریباتین گنا زیادہ ہوتی ہے

ابتدائی جائزہ میں معلوم ہوا کہ تمام غذاؤں سے زیادہ اینٹی آکسیڈنٹس کشمش میں پائے جاتے ہیں سرخ اور سبز کی خشک شکل میں ایسے کیمیائی مادے ہوتے ہیں جو عمل کے نتیجے میں تباہ کن اثرات میں جسمانی خلیوں کو تحفظ دیتے ہیں تازہ انگور کے مقابلے میں خشک انگور یا کشمش میں غذائیت بخش اجزاء کی زیادتی کوئی حیرت انگیز بات نہیں کیونکہ جب پھلوں کوخشک کیا جاتا ہے تو ان کے مرکبات زیادہ مقدار میں یکجا ہوتے ہیں دن بھر میں تیس گرام کشمش کھائی جائے

تو یہ ایک سو ستر گرام انگور کھانے کے برابر ہے تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ انگور میں وٹامن سی اور فائٹو کیمیکلز کی تعدادزیادہ ہوتی ہے کشمش سے ہمیں فائبر پوٹاشیم اور کچھ منرلز کی قابل ذکر تعداد ملتی ہے کشک پھلوں میں شکر کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے جس کے نتیجے میں ہرارے بھی بڑھ جاتے ہیں کشمش ہلکے پھلکے ناشتے کے طور پر کھانے والی بہترین چیز ہے

اسی وجہ سے بہت سے طبی ماہری بچوں کو سویٹس اور ٹافیوں کی جگہ کشمش خوبانی آلوبخارہ اور کھجور کی طرف رغبت دلاتے ہیں کشمش قبض کشا ہے کمزور لوگوں کا وزن بڑھاتا ہے کولیسٹرول میں اضافہ نہیں کرتا تیزابیت اور گیس میں مفید ہے خون کی کمی دور کرتا ہے وائرس اور جراثیم ہونے والے بخار کو کم کرتا ہے فائبر سے بھر پور ہونے کے ساتھ ساتھ کشمش میں ٹارٹارک ایسڈ بھی شامل ہوتا ہے جو ہلکے جولاب جیسا اثر دکھاتا ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.