آپﷺنے انگورکھانے کےمتعلق کیا حکم دیاہے؟ یہ شوگر کے مریضوں کےلئے کتنا فائدے مند ہے

انگور کا شمار قدرت کی بہترین نعمتوں میں ہوتا ہے جو غذائیت کیساتھ ساتھ معالجاتی خصوصیات سے مالا مال ہے انگور کثیر غذا اور زود ہضم ہوتا ہے ۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے انگوروں کا ذکر یوں فرمایا ہے ہم نے اس میں کھجوروں اور انگور وں کے باغ پید ا کیے اس کے اندر سے چشمے جاری کیے  احادیث میں متعدد جگہ انگور کا ذکر ہوا ہے

ایک حدیث مبارکہ میں حضرت ابن عباس ؓ سے روایت رسول اکرم ﷺ کیلئے کشمش کا نویز بنایا جاتا تھاآپﷺ اسے دن بھر پیتے اور دوسرے دن بھی پیا کرتے اور تیسرے دن بھی شام تک پیتے جو بچتا وہ بہادیا جاتا ۔انگور کی بہت سی اقسام ہیں جنگلی ،پہاڑی ، سفید کالا سرخ وغیرہ اصل میں انگور زیادہ تر دو رنگ اور دو اقسام کے پائے جاتے ہیں سفید اور سیاہ ان میں

بہتر وہ ہے جو گرمی کے موسم کا ہو اس کا مزاج پہلے درجے میں گرم تر ہو پکا ہوا انگور جلدی ہضم ہوجاتا ہے ۔ غذائیت میں تمام میوں سے زیادہ عمدہ اور خون پیدا کرنے میں بہترین ہے ۔ جس انگور کا ذائقہ کھٹا میٹھا ہو وہ گرمی نہیں کرتا ۔انگور سے جو خون بنتا ہے ۔انگور اچھی صحت کیلئے اللہ تعالیٰ کی عطاء کردہ بہترین نعمت ہے ۔ یہ رنگت نکھارتا ہے

اور رنگت کو خوبصورت بناتا ہے اس میں کاربو ہائیڈریٹ ،پروٹین، وٹامن اے وٹامن سی کیلشیم اور آئرن پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے بہت مفید ہیں جن لوگوں کا اکثر معدہ خراب رہتا ہے ان کیلئے انگور کا استعمال بہت مفید ہے ۔یہ گردوں کو طاقت دیتا ہے سینے کے جملہ امراض میں بہت مفید ہے اس کے علاوہ بھی انگور کے بے شمار فائدے ہیں۔مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق یہ کینسر کا خطرہ کم کرتے ہیں

یہ پھل جسم میں گردش کرنے والے مضر ذرات کو اکٹھاہونے سے روکتا ہے۔اسی طرح انگور میں موجود اجزاء عمر بڑھنے سے سامنے آنے والی علامات اور جلدی مسائل کی روک تھام کیلئے فائدہ مند ہے ۔ کیلفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انگور میں موجود ایک جز کیل مہاسوں کے باعث بننے والے بیکٹریا کے خلاف جدوجہد کرتا ہے ۔

اسی طرح میامی یونیورسٹی کے تحقیق میں ایک بات سامنے آئی تھی کہ انگور کھانے کی عادت آنکھوں کی صحت کو بہتر کرتی ہے تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انگور کھانے سے آنکھوں کے کرینے نقصان دہ مالیکیولز کے اخراج کا خطرہ کم ہوتا ہے یہ پھل ڈی این کو نقصان سے بچا کر صحت مند خلیات کو تحفظ فراہم کرتا ہےجس سے بینائی کو فائدہ حاصل ہوتا ہے ۔

امریکہ کی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک اہم دریافت کی ہے جس کے مطابق انگور کے چھلکے کو شوگر کے مرض سے بچاؤ اور اس کے علاج کیلئے استعمال کیا جاسکے گا۔ اس تحقیق کے مطابق انگور کے چھلکے ایسے مادے کو پیدا ہونے سے روکتے ہیں جس سے شوگر کے مرض کو روکنے میں مدد ملے گی ۔

اس تحقیق کے سربراہ نے بتایا اس دریافت کے نتیجہ میں شوگر کے مرض سے بچاؤ اور علاج کیلئے یہ بہترین حل ہے ۔ جو اس مرض سے پریشان لوگوں کیلئے بہت اہم بات ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مٹھی بھر انگور روزانہ کھانے سے کمر کے گرد جمع ہونیوالی چربی سے نجات ملتی ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.