صدقہ دینے سے رزق تنگ ہونے لگے تو کیا کیا جائے ؟

رزق میں برکت کا ایک بہت بڑا ذریعہ شکر ہے ارشاد فرمایا لئن شکرتم لازیدنکم اگر تم شکر کرو گے وہ تمہیں اور زیادہ عطاکرے گا اور اگر تم شکر نہیں کرو گے ولئن کفرتم کفرانِ نعمت کرو گے ان عذابی لشدید تو پھر میرا عذاب بڑا سخت ہے رزق کے اضافے کا ایک اور بڑا سبب انفاق فی سبیل اللہ ہے اللہ فرماتا ہے جو تم خرچ کرتے ہو تو جو چیز تم نے نکال دی اس کی جگہ اللہ تمہیں اور عطا کردیتا ہے بعض اوقات ہمارا یہ ہوتا ہے کہ کوئی آدمی مالی بحران میں آگیا تووہ کرتا کیا ہے کہ جو راہِ خدا میں دینے کا کھاتا تھا پہلے اسے بند کرتا ہے کہ یہ فلاں مدرسے کو دیتے ہو یہ بھی بند کردو یہ مسجد کو دیتے ہو یہ بھی بند کردو یہ فلاں غریب کو دیتے

ہو یہ بھی بند کرو حالات ٹائیٹ ہوگئے ہیں لیکن پانچ گاڑیاں ہیں تو دو گاڑیوں پر گزارا کرلیا جائے پٹرول بچے یہ نہیں ہوسکتا گھر کے لچھن وہی ہیں لیکن بند کہاں سے کیا جہاں سے رزق آناتھا ہمیں تو یہ حکم دیا ہے کہ جب رزق تنگ ہونے لگے تو صدقہ دے کر رب سے کاروبار کرلو صدقے سے تمہارے رزق میں اضافہ ہوگا یہ رب کا وعدہ ہے اور اللہ کے وعدے جھوٹے نہیں ہوسکتے ۔رزق کی برکت کا ایک اور بہت بڑا ذریعہ النکاح ہے فرمایااگر تم نکاح کرو گے تم فقیر ہو وہ تمہیں غنی کردے گا لوگ کہتے ہیں کہ بچہ پیروں پر کھڑا ہولے تو پھر نکاح کریں گے اللہ کہتا ہے کہ تم نکاح کرو ہم پیروں پر کھڑا کردیں گے ہمارا فلسفہ اپنا ہے اس کا حکم اپنا ہے وہ کہتے ہیں کہ ابھی تو یہ اپنے لئے نہیں کماتا تو جو آئے گی اسکو کہاں سے کھلائے گا میاں جس نے آنا ہے اس نے اپنا رزق لے کر آنا ہے تو بچوں کی شادیاں کرو اگر وہ جوان ہوگئے ہیں رزق نصیب ہوگا اپنے اہل خانہ کو نماز کے حکم دینے

سے رزق بڑھتا ہے چونکہ جو صبح کا وقت ہوتا ہے یہ رزق کے بٹنے کا وقت ہوتا ہے اور جس گھر میں صبح کے وقت لوگ سوئے ہوتے ہیں وہاں بے برکتیاں ہوتی ہیں تو طلوع فجرسے لے کر طلوع آفتاب تک اپنی اولاد کو بیوی کو بچوں کو نہ سونے دیں اس وقت رزق بٹنے کے لمحے ہوتے ہیں کثیر دعائیں مانگیں تلاوت کلام مجید پڑھیں اور نماز فجر مرد حضرات مسجدوں میں جاکر باجماعت ادا کریں اور گھروں میں جو ہے وہ بیٹیاں بہنیں مصلے بچھا لیں تواللہ کی رحمتوں کا نزول ہوگا اب ایک حدیث میں رزق کے اضافے کا ایک اور نسخہ ارشاد کیا گیا میرے نبی ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کے رزق میں برکتیں ہوں اور اس کی عمر میں اضافہ ہو تو وہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ سلوک اچھا کرے رشتہ داروں کے ساتھ اگر اچھا سلوک کرو گے تو پھر تمہارے رزق میں برکت ہوگی ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.