سادے پانی سے یہ عام سی چیز کھاؤ!خون کی کمی بالوں کا سفید ہونا نظر کی کمزوری ،کیلشیم کی کمی

اس تحریر میں ایک ایسی ریمیڈی بتائی جارہی ہے جو آپ کے بالوں کو لمبا گھنا کرے گی بالوں کو کالا کرنے میں مدد کرے گی جسم میں خون کو تیزی سے بنائے گی بلڈ پریشر کنٹرول میں رکھے گی اور کیلشیم کی کمی کو بھی پورا کر کے ہڈیوں کو مضبوط بنائے گی آنکھوں کی کمزوری ختم کرنے یعنی بینائی تیز کرنے میں بھی یہ بہت فائدہ مند ہے اور جلد کے لئے بھی اس کے بہت سارے فوائد ہیں یہ نہ صرف آپ کی جلد کی رنگت کو صاف کرے گی بلکہ بڑھاپے کی طرف تیزی سے بڑھتے قدموں کی رفتار بھی آہستہ کر دے گی اور اس کی گارنٹی ہے کیونکہ یہ ریمیڈی عرصہ دراز سے استعمال ہوتی آرہی ہے ۔

آپ نے ایک کپ کے قریب پانی لینا ہے پانی نہ زیادہ گرم ہو اور نہ ہی ٹھنڈا ۔اب آپ نے اس میں کالی کشمش ڈالنی ہے براؤن والی کشمش استعمال نہیں کرنی اور نہ ہی زرشک شیریں استعمال کرنی ہے کالی کشمش بڑی ہوتی ہے اور کسی بھی پنسار سے آسانی سے مل جاتی ہے پہلے تو آپ نے اسے دھو لینا ہے تا کہ مٹی وغیرہ صاف ہوجائے بس ایک بڑا والا چمچ آپ نے اس کا پانی میں ڈالنا ہے اب آپ نے اس میں سونف ڈالنے ہیں یہ تو یقینا آپ کے گھر میں موجود ہی ہوں گے اس کا بھی آپ نے ایک بڑا چمچ شامل کرنا ہے اب اسے ڈھک کر کم سے کم چار گھنٹوں کے لئے چھوڑ دیں اگر اسے زیادہ وقت بھی ہوجائے تو کوئی مسئلہ نہیں مطلب اسے پوری رات کے لئے بھی چھوڑسکتے ہیں اور پھر اسے گرینڈر میں ڈال کر مکس کر لیجئے اور اب آپ کی مزیدار اور پراثر ریمیڈی تیار ہے دن میں کسی بھی وقت آپ اسے پی سکتے ہیں

اور اگر صبح نہار منہ پئیں گے تو اور بھی اچھا رہے گا پندرہ سے بیس دن اگر آپ اسے پی لیں گے تو آپ کے وہ تمام مسائل بھی حل ہوجائیں گے جن کا ذکر اوپر ہوچکا ہے ۔شوگر کے مریض اسے استعمال نہیں کریں گے باقی سب اسے استعمال کرسکتے ہیں ۔آپ اسے ضرور آزمائیے۔انشاء اللہ بہت فوائد حاصل ہوں گے۔چھوٹی الائچی ،پودینہ کے چند پتے اور لیونڈر ایک کپ پانی میں پکاکر صبح وشام پی لیں بال قدرتی طورپر کالے ہونے لگیں گے۔کافی اور کلونجی کو باریک پیس کر بالوں میں لگائیں ۔اس سے بال قدرتی طور پر ڈائی ہونگے۔دو آلو کا رس،کلونجی آدھا چائے کا چمچ،بھانگڑہ سیاہ تھوڑاسا،راتن جو ایک کھانے کاچمچ لے کر ان تمام اجزاء کو پکالیں۔ٹھنڈا ہونے پر بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور دو گھنٹے بعد دھولیں۔لوکی کا تیل،کلونجی کاتیل،بادام کاتیل سو سو گرام اور سرسوں کاتیل چار سو گرام لے کر ملاکر صبح کی دھوپ میں دو گھنٹے تک تین دن مسلسل دھوپ میں رکھیں۔اسکے بعد اس تیل کے استعما ل سے بال سفید ہونا رک جائیں گے۔کالے تل کاتیل ایک کپ،چقندر کارس دو کھانے کے چمچ،ایک کیلے کاچھلکا،ایک آلو کاچھلکا اور کڑی پتے چند عدد لے کر ان سب کو ملاکر اتناپکائیں کہ تمام اجزاء جل جائیں۔چھان کر بوتل میں بھر کر رکھ لیں۔ہر دوسرے دن اسکیلپ میں رات میں لگائیں ۔اسکے استعمال سے آہستہ آہستہ کالے ہونے لگیں گے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.